ETV Bharat / bharat

Mukesh Ambani Threat Case مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار، ایس ایس پی نے کی تصدیق - مکیش امبانی کے ہسپتال میں دو بار فون کرکے دھمکی

مکیش امبانی کے ہسپتال میں دو بار فون کرکے دھمکی دینے والا شخص بہار کے دربھنگہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس معاملے پر دربھنگہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوکاس کمار نے کہا کہ ممبئی پولیس نے راکیش کمار مشرا کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ Mukesh Ambani Threat Case

Mukesh Ambani Threat Case
مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار، ایس ایس پی نے کی تصدیق
author img

By

Published : Oct 6, 2022, 10:27 PM IST

دربھنگہ: مکیش امبانی کے ہسپتال میں دو بار فون کرکے دھمکی دینے والا شخص بہار کے دربھنگہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ جانکاری دربھنگہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوکاس کمار نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوں نے کہا کہ منی گاچھی تھانہ علاقہ کے برہمپورہ گاؤں کے رہنے والے شخص، جس نے دھمکی دی تھی، اسے ممبئی پولیس گرفتار کر کے لے گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نے ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں دو بار فون کیا تھا، امبانی خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور ہسپتال کو اڑانے کی بھی دھمکی دی تھی۔ Mukesh Ambani Threat Case

مکیش امبانی کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار، ایس ایس پی نے کی تصدیق

واضح رہے کہ دھمکی دینے والے شخص کا نام راکیش کمار مشرا ہے۔ اس کے والد کا نام سنیل کمار مشرا ہے اور وہ منی گاچھی تھانہ علاقے کے برہم پورہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ ممبئی پولیس نے راکیش کمار مشرا کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ سادہ کپڑوں میں پہنچی پولیس نے دروازہ کھٹکھٹایا، جسے ملزم راکیش نے خود کھولا۔ دروازہ کھلتے ہی پولیس نے راکیش کے موبائل پر کال کی۔ کال راکیش نے ریسیو کی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے راکیش کو گرفتار کر لیا۔ Mukesh Ambani Threat Case

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر مشتبہ کار ملنے سے سراسیمگی

وہیں مقامی لوگوں کے مطابق ملزم راکیش ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ راکیش کے والد سنیل کمار مشرا بہار انٹر کونسل میں کام کرتے ہیں۔ ذہنی مریض کے سوال پر دربھنگہ کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوکاس کمار نے کہا کہ یہ معاملہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوگا۔ فی الحال ممبئی پولیس ملزم راکیش مشرا کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ ممبئی لے گئی ہے۔ صرف ممبئی پولیس ہی مخصوص معلومات دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.