دربھنگہ: ملک کے مشہور تاجر اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کو دھمکی دینے والے شخص کو بہار کے دربھنگہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس اسے دربھنگہ کے برہما پوری کے مانیگچی سے گرفتار کرنے کے بعد اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال کے لینڈ لائن نمبر 1257 پر کال کرکے امبانی خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ ہسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔ Man arrested for threatening Mukesh Ambani
معلومات کے مطابق منیگاچی کے برہما پورہ گاؤں کے رہنے والے سنیل کمار مشرا کے بیٹے راکیش کمار مشرا کو ممبئی پولیس نے بدھ کو گرفتار کیا ہے۔ بدھ کی شام تقریباً چار بجے پولیس سادہ کپڑوں میں راکیش کے گھر پہنچی۔ اس وقت گھر کا مرکزی دروازہ بند تھا۔ پولس نے دروازہ کھٹکھٹایا جسے ملزم راکیش نے کھولا۔ دروازہ کھلتے ہی پولیس نے راکیش کے موبائل پر کال کی۔ کال راکیش نے ریسیو کی تھی، جس کے بعد پولیس نے راکیش کو گرفتار کر لیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم راکیش ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ وہیں راکیش کے والد سنیل کمار مشرا بہار انٹر کونسل میں کام کر رہے ہیں۔ دربھنگہ کے ایس ایس پی آکاش کمار نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی پولیس ملزم راکیش مشرا کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئی ہے۔ جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:۔ مکیش امبانی کی رہائش گاہ کے باہر مشتبہ کار ملنے سے سراسیمگی
دراصل سر ایچ این ریلائنس فاؤنڈیشن ہسپتال میں بدھ کو یہ دھمکی آمیز کال ایک نامعلوم نمبر سے موصول ہوئی تھی۔کال کرنے والے نے ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی اور بچوں آکاش امبانی اور اننت امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ فون کرنے والے نے ہسپتال کو بم سے اڑانے کی دھمکی بھی دی۔