ETV Bharat / bharat

Religion Conversion Issue: گرفتار عرفان شیخ کی وزیراعظم مودی تعریف کرچکے ہیں

author img

By

Published : Jul 1, 2021, 9:20 AM IST

مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار عرفان شیخ دو مرتبہ وزیراعظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرچکا ہے۔ عرفان نے وزیراعظم کے ساتھ دو پروگرام ایک اترپردیش کے پریاگ راج اور دوسرے گجرات کے راجکوٹ میں اسٹیج شیئر کیا ہے جہاں پر وزیراعظم نے عرفان کی پیٹھ بھی تھپتھپائی تھی۔

accused of conversion irfan sheikh shared the manch with prime ministernarendra modi
رفان شیخ نے دو مرتبہ وزیراعظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا

مذہب تبدیل کرانے کے الزام میں گرفتار مہاراشٹر کے بیڑ سے تعلق رکھنے والے عرفان شیخ نے دو مرتبہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کر چکے ہیں۔ ایک اترپردیش کے پریاگ راج اور دوسرے گجرات کے راجکوٹ میں عرفان نے اسٹیج شیئر کیا ہے۔

اسٹیج پر وزیراعظم مودی نے عرفان شیخ کی نہ صرف تعریف کی تھی بلکہ پیٹھ بھی تھپتھپائی تھی، کیونکہ انہوں نے معذور افراد کے پروگرام میں اشاروں کے ذریعہ بہروں اور گونگوں کو وزیر اعظم کی تقریر کی وضاحت کی تھی۔

اس وقت عرفان نے میڈیا کو یہ بھی بتایا تھا کہ وزیر اعظم کی طرف سے تعریف کے دو الفاظ حاصل کرنا میرے لیے خوش قسمتی اور اعزاز کی بات ہے، مجھے یہ لمحہ ہمیشہ یاد رہے گا۔

چار سال قبل 29 جون 2017 ریاست گجرات کے راجکوٹ میں منعقدہ پروگرام میں عرفان نے وزیر اعظم مودی کے مترجم کی حیثیت سے شرکت کیا تھا اور ایک سال قبل 29 فروری 2020 کو ریاست اترپردیش کے پریاگ راج کے پریڈ گراؤنڈ میں دیویانگ مہاکمبھ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں پی ایم مودی نے 26 ہزار سے زیادہ معذور افراد میں سامان بھی تقسیم کیے تھے۔ اس میں بھی عرفان وزیراعظم کے مترجم تھے۔

عرفان کی گرفتاری کے بعد اے ٹی ایس نے انکشاف کیا تھا کہ عرفان اس مہارت کے ذریعہ گونگے بہرے بچوں کو اسلام کے بارے میں بتاتا تھا اور انھیں مذہب تبدیل کرنے کی ترغیب بھی دیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'تبدیلیء مذہب قانون بنانے کا مقصد مسلمانوں کو پریشان کرنا ہے'

عرفان دہلی میں وزارت اطفال بہبود میں ترجمان کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ انہیں گزشتہ سال پریاگ راج میں وزیر اعظم کے پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

دو روز قبل یوپی اے ٹی ایس نے عرفان کی گرفتاری کے بارے میں میڈیا کو معلومات دی تھیں۔ جس میں بتایا گیا تھا کہ عرفان بہرے بچوں کو اشاروں کے ذریعے اسلام کا علم دیا کرتا تھا۔

اب سوال یہ ہے کہ اگر عرفان ایسے معاملات میں ملوث تھا تو پھر وہ وزیر اعظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے میں کیسے کامیاب ہوگیا، یا اس کو کسی سازش کے تحت گرفتار کیا گیا ہے؟ ایس پی جی اور وزیر اعظم مودی کی حفاظت میں مصروف ایجنسیاں کیسے کام کرتی ہیں؟

اے ٹی ایس کے آئی جی، جی کے گوسوامی کا کہنا ہے کہ عرفان شیخ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ اسے شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔ عرفان نے کس کے ساتھ کب اور کہاں اسٹیج شیئر کیا یہ ہماری تفتیش کا موضوع نہیں ہے۔

وزیر اعظم کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔ صرف وزارت اطفال بہبود ہی اس بارے میں بہتر طور پر بتا سکتی ہے۔ جب کہ اس معاملے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر گوتم کی بیٹی نے کہا، عدلیہ پر پورا بھروسہ، میرے والد بے قصور

عرفان شیخ ریاست مہاراشٹر، ضلع بیڑ کے گاؤں سرسالا کے جائیکواڑی محلے کا رہائشی ہے جہاں وہ ایک ٹن شیڈ کے مکان میں رہتا ہے۔ جب کہ عرفان تین بھائیوں میں سب سے چھوٹا ہے۔

عرفان کے والد خواجہ خان ایس ٹی مہامنڈل میں میکینک کی حیثیت سے کام کرتے تھے۔ 7 سال پہلے ان کا انتقال ہوگیا ہے۔ نوکری کرتے ہوئے خواجہ خان نے پرلی ویجناتھ شہر کے آزاد نگر علاقے میں ایک مکان لیا تھا جہاں عرفان 1986 میں پیدا ہوا تھا۔

عرفان کے بھائی فرحان نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم پرلی کے بلال اردو اسکول سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد پرلی کے ویدناتھ کالج سے ابتدائی اور ثانوی تعلیم مکمل کی۔

سال 2013 میں عرفان کو وزارت اطفال بہبود میں ملازمت ملی۔ اس کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔ فرحان کے مطابق عرفان معذور بچوں کے لیے بہت کام کرتا ہے۔ گاؤں والے بھی عرفان کی بہت تعریف کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.