ضلع رامپور کے گاؤں مہوناگر میں تعینات دیہی ترقی کے افسر راجیو سنگھ کے ساتھ گرام پردھان کے بیٹے نے مارپیٹ کی تھی، جس کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوا تھا۔ اس کے بعد افسر راجیو نے بلاسپور تھانہ میں تحریر دیکر بتایا کہ بدھ کے روز وکاس کھنڈ کے اے ڈی او پنچایت آفس میں گرام مہوناگر کے عثمان خان سمیت چار افراد نے موت کے جعلی سرٹیفکیٹ بنانے کا دباؤ بنایا۔
سرکاری افسر راجیو نے الزام لگایا کہ فرضی سرٹیفکیٹ بنانے سے منع کرنے پر اس کے منھ پر تھوکا گیا اور اس کے ساتھ مارپیٹ کی گئی۔ ساتھ ہی سرکاری دستاویزات کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا: گاڑی لوٹ میں بی ٹیک کا طالب علم بھی شامل
تھانہ بلاسپور پولیس نے سرکاری افسر راجیو کے ساتھ گالم اور مارپیٹ کے معاملے میں چار افراد کے خلاف نامزد رپورٹ درج کرکے کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر گرام مہوناگر کے ساکن عثمان خان ولد بدر خان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔