ETV Bharat / bharat

Abdullah Azam React on Red Card: 'کسی ریڈ کارڈ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں' - پولیس پر ریڈ کارڈ تقسیم کرنے کا الزام

ضلع رامپور میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے امیدوار عبداللہ اعظم نے پولیس کی جانب سے ریڈ کارڈ تقسیم کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کسی ریڈ کارڈ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ شادیوں کا موسم ہے، جیسے شادی کے کارڈ آتے ہیں ویسے یہ بھی آ رہے ہیں۔ Abdullah Azam React on Red Card Distributing by Police in Rampur

' کسی ریڈ کارڈ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے'

author img

By

Published : Feb 10, 2022, 2:16 PM IST

رامپور: ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے رہنما اور رامپور کی تحصیل سوار ٹانڈہ اسمبلی حلقہ کے امیدوار عبداللہ اعظم مسلسل انتخابی تشہیر میں مصروف ہیں۔ Abdullah Azam Candidate of Samajwadi Party

اس دوران اعظم خاں کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ شوتر خانہ چوراہے پر منعقد کیا گیا، جس میں عبداللہ اعظم نے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

' کسی ریڈ کارڈ سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے'

انہوں نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو ہر طرح سے ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ یہ لوگ اعظم خاں کی حمایت میں تشہیر نہ کریں۔

عبداللہ اعظم نے کہا کہ رامپور میں اب تک سماجوادی پارٹی کے تقریباً 50 ہزار سے زائد کارکنان میں پولیس ریڈ کارڈ تقسیم کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Assembly elections 2022: عبداللہ اعظم کا پرچہ نامزدگی منظور، نامنظوری والی افواہوں پر لگی روک

انہوں نے کہا کہ ہمارے الیکشن کو ہر طرح سے کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ عبداللہ اعظم نے اپنے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ریڈ کارڈ سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس طرح سے شادیوں کے موسم میں کارڈ تقسیم کیے جاتے ہیں، اسی طرح سے یہ ریڈ کارڈ بھی تقسیم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ضلع میں امن و امان کی فضاء کو خراب کرنے اور الیکشن کو متاثر کرنے والے عناصر کے نام پر پولیس ریڈ کارڈ تقسیم کر رہی ہے، جس میں تاکید کی جا رہی ہے کہ وہ صرف ووٹ کرنے کے لئے اپنے گھروں سے نکلیں، اس کے علاوہ کسی صورت میں انتخابات تک گھروں سے نکلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
عبداللہ اعظم کا الزام ہے کہ پولیس یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے صرف سماجوادی پارٹی کے کارکنان کو ہی ریڈ کارڈ دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.