سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کے بیٹے اور سوار اسمبلی سیٹ کے امیدوار عبداللہ اعظم خان نے اسمبلی انتخاباتAssembly Election کے لیے ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔ عبداللہ خان نے دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی رام پور ضلع کی پانچ اسمبلی سیٹوں پر پہلے سے زیادہ ووٹوں حاصل کرے گی۔SP Will Win All Assembly Seats Of Rampur
سماج وادی پارٹی نے رام پور سے محمد اعظم خان اور سوار سیٹ سے عبداللہ اعظم خان کو میدان میں اتارا ہے۔ اعظم خان اس وقت سیتا پور جیل میں قید ہیں جبکہ عبداللہ اعظم خان چند روز قبل ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور فی الحال وہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
ایس پی کے رہنماء عبداللہ اعظم خان نے یوگی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کا یہ حال ہے کہ میں آج کا واقعہ بتاؤں کہ میں صرف 'تعزیہ' (ملاقات) کے لیے ایک ایسے خاندان سے ملنے گیا تھا، جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنوں کو کھویا تھا، اس دوران تین چار پولیس اہلکار میری گاڑی کے آگے اور پیچھے لگے رہے اور اعلان بھی کرتے رہے کہ یہاں سے چلے جاؤ، جبکہ میں متاثرہ کنبوں کے ساتھ اظہار تعزیت کے لیے گیا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ Abdullah Azam Khan Released from Sitapur Jail: عبداللہ اعظم خان تیئیس ماہ بعد جیل سے رہا
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کی اجازت دے دی ہے، اگر میں کل انتخابی مہم کے لیے لوگوں سے ملاقات کرنے جاؤں گا تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہوگی اور جب تک ایسے افسران موجود رہیں گے تب تک صاف و شفاف انتخابات نہیں ہوں گے اور اگر ایسا لگتا ہے کہ یہ سب کر کے عوام خوفزدہ ہو جائے گی تو یہ غلط ہے، عوام اس کا جواب دے گے۔