ETV Bharat / bharat

Sanjay Singh On Eections بلدیاتی انتخابات اپنے نشان پر لڑے گی پارٹی، سنجے سنگھ - عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن و اترپردیش کے پارٹی کے انچارج سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اپنے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ گجرات اور ہماچل ریاست کے اسمبلی انتخابات کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ دونوں ریاست کی عوام عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں اور دہلی میں کیجریوال حکومت کے کام کاج سے بیحد خوش ہیں جس کا نتیجہ رزلٹ آنے پر دکھائی دے گا۔Sanjay Singh On Eections

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 13, 2022, 5:19 PM IST

بلندشہر: عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن و اترپردیش کے پارٹی کے انچارج سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا کہ ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی اپنے نشان پر انتخابی میدان میں اترے گی۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں بلند شہر میں پہنچے عام آدمی پارٹی لیڈر نے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں پارٹی کو مضبوط کیا جارہا ہے بوتھ اور وارڈ سطح پر پارٹی کا تنظیمی ڈھانچہ کھڑا ہوچکا ہے۔ریاست کے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی سبھی سیٹوں پر مضبوطی کے ساتھ اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔Sanjay Singh On Eections

یہ پوچھے جانے پر آیا پارٹی بلدیاتی انتخابات تنہا یا کسی کے ساتھ اتحاد کر کے لڑے گی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے دم پر انتخابی میدان میں اترے گی۔انہوں نے ملک کی مودی اور ریاست کی یوگی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا اور دونوں حکومتوں کو گاؤں کسان، مزدور ملازمین چھوٹے کاروباری مخالف قرار دے۔

انہوں نے دہلی کے ایجوکیشن ماڈل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی کیجریوال سرکار نے دہلی باشندوں کو بہتر طبی خدمات اور طلبہ و طالبات کو تعلیم کی سہولیات دستیاب کرائی ہے۔ دہلی کے ایجوکیشن ماڈل کی دھوم نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں ہے۔

عاپ رکن پارلیمان نے کہا کہ دہلی حکومت نے سیلفی ود اسکول مہم چلاکر دوسری ریاستوں کی حکومتوں کو بھی اس ماڈل پر کام کرنے کا چیلنج دے رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اترپردیش میں تعلیم کا حال بے حال ہے۔ اسکولوں کی یا تو عمارت نہیں ہے یا جہاں ہیں وہ خستہ حال ہیں۔طلبہ کے بیٹھنے کے لئے نہ تو چھت دستیاب ہے اور نہ ہی فرنیچر۔

راجیہ سبھا رکن نے ریاست میں نظم ونسق کے نام پر غنڈہ راج قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس بے لگام ہے اور وہ غنڈے مافیاوں کے خلاف کاروائی نہ کر کے سیاستی پارٹیوں کے کارکنوں کو غنڈہ۔ مافیا بتا کر سیاسی انتقام کے جذبے سے کاروائی کررہی ہے۔

گجرات اور ہماچل ریاست کے اسمبلی انتخابات کے مسئلے پر انہوں نے کہا کہ دونوں ریاست کی عوام عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں اور دہلی میں کیجریوال حکومت کے کام کاج سے بیحد خوش ہیں جس کا نتیجہ رزلٹ آنے پر دکھائی دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi MCD Election 2022 کارپوریشن انتخابات کے لیے بی جے پی نے 232 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.