ETV Bharat / bharat

صحافی روہت سردانا کی کورونا سے موت - دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

روہت سردانا 'آج تک' نیوز چینل پر نشر ہونے والے شو 'دنگل' کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے تھے۔ انہیں سنہ 2018 میں گنیش شنکر ودیارتھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔

modi
modi
author img

By

Published : Apr 30, 2021, 1:21 PM IST

Updated : Apr 30, 2021, 4:44 PM IST

مشہور نیوز اینکر روہت سردانا کا آج کورونا کی وجہ سے انتقال ہو گیا۔ کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دوران علاج انہیں دل کا دورہ پڑا جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔

روہت سردانا کافی وقت سے آج تک نیوز چینل میں اینکر کی حیثیت سے کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ روہت سردانا 'آج تک' نیوز چینل پر نشر ہونے والے شو 'دنگل' کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے تھے۔ انہیں سنہ 2018 میں گنیش شنکر ودیارتھی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

سینیئر صحافی راج دیپ سردسائی اور سدھیر چودھری نے روہت سردانا کی موت کے بارے میں ٹویٹ کر کے جانکاری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا بحران کے دوران سوشل میڈیا پر مدد مانگنے والوں پر کارروائی نہ کی جائے: سپریم کورٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے صحافی روہت سردانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ 'روہت سردانا ہمیں بہت جلد چھوڑ گئے۔ توانائی سے پُر بھارت کی ترقی کے لئے پرجوش روہت کو متعدد لوگ یاد کریں گے۔ ان کے بے وقت انتقال سے میڈیا کی دنیا میں خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے کنبہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ میری تعزیت۔ اوم شانتی'۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے سینیئر ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانا کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

Last Updated : Apr 30, 2021, 4:44 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.