ETV Bharat / bharat

Sacrifices Of Ulema in Freedom Struggle: جنگ آزادی میں علماء کی قربانیاں کے عنوان سے ہفت روزہ پروگرام

author img

By

Published : Aug 7, 2022, 4:33 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں عارف مسعود فینس کلب کے زیر اہتمام 'جنگ آزادی میں علماء کی قربانیاں' کے عنوان سے ہفت روزہ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اس میں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ Weekly Program Organized By Arif Masood Fans Club

جنگ آزادی میں علماء کی قربانیاں کے عنوان سے ہفت روزہ پروگرام کا انعقاد

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عارف مسعود فینس کلب کی جانب سے تحریک آزادی میں علمائے دین کی قربانیوں اور ان کی روشن تاریخ سے نئی نسل کو واقف کرانے کے لئے ہفت روزہ پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کا آغاز سات اگست کو ہوگا اور اختتام چودہ اگست کو ہوگا۔ اس ہفت روزہ پروگرام میں بچوں کے درمیان تقریری مقابلے کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور اس میں کامیاب طلبا کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ A weekly program organized by arif masood fans club on independence day

اس موقع پر عارف مسعود فینس کلب کے روح رواں اور بھوپال وسط حلقہ سے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ہم گذشتہ دس برسوں سے 'جنگ آزادی میں علمائے دین کی قربانیاں' کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔ دو سال کورونا وبا کے سبب پروگرام کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، لیکن اب حالات سازگار ہوئے ہیں۔ اس لئے اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ بھارت کی نوجوان نسل کو تحریک آزادی کی روشن تاریخ سے واقف کرایا جائے۔ Sacrifices Of Ulema in Freedom Struggle

مزید پڑھیں:

Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu: بھوپال میں تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ان لوگوں کی حکومت ہے جن کی تحریک آزادی میں کوئی قربانی نہیں رہی ہے۔ یہ لوگ نہ صرف ملک کی فضا کو زہر آلود کر رہے ہیں بلکہ نئی نسل کو گمراہ بھی کر رہے ہیں۔ مدارس کے ساتھ علمائے دین کی قربانیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ نئی نسل تک ملک کی تحریک آزادی کی حقیقی تاریخ پیش کی جائے اور ملک کو نفرت کی سیاست سے بچایا جا سکے۔ ملک کی آزادی کے لیے بلا لحاظ قوم و ملت سبھی طبقات کے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں اور جس کا جو تاریخی مقام ہے، اس کو وہ ملنا چاہیے۔ ان کا کام نفرت پھیلا کر اقتدار پر قبضہ کرنا ہے اور ہمارا کام محبت کو عام کرنا ہے اور ہم وہ کرتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.