ETV Bharat / bharat

Rugby Chai Wala پٹنہ میں رگبی کھلاڑی نے ٹی اسٹال کی شروعات کی

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 12:01 PM IST

دارالحکومت پٹنہ میں سوربھ نام کے ایک رگبی کھلاڑی نے ایک انوکھے ٹی اسٹال کی شروعات کی ہے، جس کا نام اس نے 'رگبی چائے والا' رکھا ہے۔ اس انوکھے نام کی ریاست میں بھر کافی چرچا ہے۔ Rugby Chai Wala In Patna

پٹنہ میں رگبی کھلاڑی نے ٹی اسٹال کی شروعات کی

پٹنہ: آپ نے بہار میں گریجویٹ چائے والا، قیدی چائے والا، ایم بی اے چائے والا اور بیوفا چائے والا کا نام تو سنا ہو گا لیکن ان دنوں پٹنہ میں رگبی چائے والا کافی سرخیوں میں ہے۔ رگبی کھیلنے کے میدان سے ٹی اسٹال تک کا سفر آسان نہیں رہا۔ دراصل پٹنہ کے باڑھ کا رہنے والا سوربھ رگبی کھلاڑی ہے، جو تین قومی کھیلوں میں حصہ لے چکا ہے لیکن مجبوری میں اس نے چائے کی دکان کھول لی ہے۔ اس کے بعد وہ لوگوں کو چائے پلانے کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ رگبی چائے والا سوربھ نے کہا کہ وہ تین بار قومی رگبی کھیل چکے ہیں، لیکن عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے مجھے کوئی کام نہیں ملا تو میں نے چائے کا اسٹال لگایا، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے اپنے اخراجات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری عمر زیادہ ہوگئی ہے لیکن جو نواجوان ابھی اس کے لئے تیار ہیں ان کی کی مدد کرنا چاہتا ہوں اور اسی لیے میں نے چائے کی دکان شروع کی۔ A rugby player started the Tea stall In Patna

انہوں نے کہا کہ سنہ 2018 میں انہوں نے حیدرآباد میں انڈر 14، اڈیشہ میں انڈر 17 اور مارچ 2022 میں یونیورسٹی کی جانب سے ممبئی میں آل انڈیا رگبی میچ کھیلا۔ فی الحال ابھی رگبی کے ریفری کا کورس کر رہا ہوں۔ آئندہ رگبی کھیل میں بہار کے ریفری کوچ کے طور پر نظر آؤں گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ رگبی زیادہ مقبول عام نہیں ہے۔ اس کھیل میں تمغہ جیتنے والے کی ہی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے، لیکن اگر حکومت اس کھیل پر توجہ دے تو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ MBA CHAI WALA FOUNDATION: چائے والا فاؤنڈیشن کی جانب سے بارہ بنکی میں آؤٹ لیٹ کا افتتاح

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 7 دسمبر سے چائے کا ایک اسٹال لگایا ہے۔ اپنے کھیل کو فروغ دینے کے لیے میں نے ایک رگبی ٹی اسٹال کھولا ہے، جس میں اس وقت چائے فروخت کر رہا ہوں۔ صبح سے شام تک 250 سے 300 کپ فروخت ہوتے ہیں۔ کاروبار شروع کرنے کے لیے خاندان اور دوستوں کی طرف سے مکمل تعاون حاصل رہا ہے۔ نئے سال سے چائے کا ایک نیا ذائقہ بھی آئے گا۔ واضح رہے کہ سوربھ پٹنہ ضلع کے بارہ وارڈ 10 کے رہنے والے بی ایس ایف جوان سیتارام سنگھ کے بیٹے ہیں۔ سوربھ کے والد چھتیس گڑھ میں تعینات ہیں۔ کھیلوں کے تئیں حکومت کے دوہرے رویے کی وجہ سے آج بہت سے ہونہار طلباء اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے پارٹ ٹائم جاب کے ساتھ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.