ETV Bharat / bharat

Children's Day: 'بچوں کے حقوق کو پامال نہیں کیا جانا چاہیے' - یوم اطفال کے موقع پر تقریب منعقد نہیں

حقوق اطفال کے تئیں بیداری کے لیے سرینگر کے لالچوک سے صوبائی کمشنر کے دفتر تک ایک ریلی نکالی گئی جس میں درجنوں بچوں نے حصہ لیا۔

a rally organized on children's day by ngu in srinagar  a rally conduct on children's day  a rally organized in srinagar  jammu and kashmir news  children's day news  'بچوں کے حقوق کو پامال نہیں کیا جانا چاہئے'  درجنوں بچوں نے حصہ لیا  عوام بچوں کے حقوق سے آگاہ ہو  یوم اطفال کے موقع پر تقریب منعقد نہیں  بچوں کی ایک ریلی کا انعقاد
'بچوں کے حقوق کو پامال نہیں کیا جانا چاہئے'
author img

By

Published : Nov 14, 2021, 6:24 PM IST

وادی کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے یوم اطفال کے موقع پر کوئی بڑی تقریب منعقد نہیں کی گئی تاہم اطفال کے بہبود پر کام کرنے والی ایک این جی او نے سرینگر میں بچوں کی ایک ریلی کا انعقاد کیا۔

ریلی سرینگر کے لالچوک سے ہو کر صوبائی کمشنر کے دفتر تک نکالی گئی جس میں درجنوں بچوں نے حصہ لیا۔ ریلی میں حصہ لینے والی ایک بچی نے بتایا کہ انہوں نے ریلی میں اس مقصد کے لئے شمولیت کی تاکہ عوام بچوں کے حقوق سے آگاہ ہو۔

'بچوں کے حقوق کو پامال نہیں کیا جانا چاہئے'

مزید پڑھیں:۔ پلوامہ: منشیات کے مضر اثرات کے موضوع پر پروگرام کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ بچہ مزدوری کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اور سماج کسی بھی بچہ کو مزدوری کرنے پر مجبور نہ کرے۔ اس موقع پر ایک مقامی شخص نے کہا کہ سماج میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کے لئے آگاہی ہونی چاہئے اور بچوں کے خلاف ہونے والی زیادتی پر مکمل قابو پانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین قطعی طور پر بچوں کے ساتھ زیادتی نہ کریں بلکہ محبت کے ساتھ ان سے پیش آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.