اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کی جانب سے ایک ریاستی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن پارلیمان دیا کماری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ریاست کے لوگ پوری طرح سے پریشان حال ہیں۔ انہوں نے راجستھان کی موجودہ صورتحال پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں حالات صدر راج کے نفاذ کے لیے بن گئے ہیں۔ A program organized by bharatiya janata party minority morcha in Ajmer
مزید پڑھیں:۔ Rajasthan Political Crisis گہلوت خیمہ میں بغاوت، متعدد اراکین اسمبلی نے دیا استعفی
انہوں نے کہا کہ ریاست میں خواتین اور اقلیتی برادریوں پر مظالم بڑھ رہے ہیں، لیکن حکومت صرف اپنے اراکین اسمبلی کی باتوں پر توجہ دیتی ہے اور انہیں کے مطابق حکومت چلاتی ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ریاست کا امن و امان مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی حکومت کو اب اقتدار سے بے دخل کر دینا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ رکن پارلیمان دیا کماری بھارتیہ جنتا پارٹی اقلیتی مورچہ کے ریاستی تربیتی کیمپ میں سیشن سے خطاب کرنے پہنچی ہیں۔