ETV Bharat / bharat

International Literacy Day 'این آئی او ایس، مدارس کے طلبہ کو جدید تعلیم کی جانب راغب کررہا ہے'

author img

By

Published : Sep 9, 2022, 11:06 AM IST

این آئی او ایس کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر شعیب رضا خان نے کہا کہ این آئی او ایس اردو کی کتابیں تیار کرنے کا کام کر رہا ہے، اب پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تمام کتابیں تیار کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ہی آین آئی او ایس مدارس کو اپنے ساتھ جوڑ کر انہیں جدید تعلیم کی جانب راغب کر رہا ہے۔Program on International Literacy Day

عالمی یوم خواندگی
عالمی یوم خواندگی

دہلی: عالمی یوم خواندگی کی مناسبت سے جمعرات کو دارالحکومت دہلی کے امبیڈکر اسٹیڈیم میں این آئی او ایس اور این سی ای آر ٹی کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کی عوام کو تعلیم فراہم کرنے سے متعلق خاکہ پیش کیا گیا اور ہر برس ایک کروڑ لوگوں کو تعلیم سے جوڑنے کا عہد کیا گیا ہے۔ اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے این آئی او ایس کی چیئرپرسن پروفیسر سروج شرما سے بھی بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم 2030 تک 100 فیصد لوگوں کو تعلیم فراہم کرا سکیں لیکن اس سے پہلے ہم نے عہد کیا ہے کہ آئندہ پانچ سالوں میں سات کروڑ لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔A program held in delhi by nios over international literacy day

عالمی یوم خواندگی

وہیں این آئی او ایس کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر شعیب رضا خان نے بتایا کہ آج عالمی یوم خواندگی کے موقع پر کئی اعلانات کیے گئے ہیں جن کے ذریعہ تعلیم کے میدان میں ایک نئی تبدیلی لانے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی او ایس اردو کی کتابیں تیار کرنے کا کام کر رہا ہے، اب پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک کے لیے تمام کتابیں تیار کی جا رہی ہیں، اس کے ساتھ ہی آین آئی او ایس مدارس کو اپنے ساتھ جوڑ کر انہیں جدید تعلیم کی جانب راغب کر رہا ہے۔ حال ہی میں جمعیت علماء ہند کے ساتھ ملکر تقریبا 10 ہزار طلباء کو این آئی او ایس کے ذریعے امتحانات دلوائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ World Literacy Day 2022 علم حاصل کرنا ہر ایک کا بنیادی حق، آج عالمی یوم خواندگی

انہوں نے مزید بتایا کہ اردو کے ساتھ ساتھ این آئی او ایس کے ذریعے عربی اور فارسی کے مضامین بھی پڑھائے جا رہے ہیں اور ان طلباء کے لیے نصاب کی کتابیں بھی تیار کی جا چکی ہے، جس کے ذریعہ اردو پڑھنے والے طلباء کو پریشانیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.