ETV Bharat / bharat

Pakistani Drone Spotted Near The Adia Post پاکستانی ڈرون کی دراندازی ناکام

پنجاب میں سکیورٹی فورسز نے آج پاکستانی ڈرون کی دراندازی کو ناکام بنا دیا۔ بی ایس ایف نے ڈرون پر فائرنگ کرکے اس کو واپس کردیا۔BSF fired at Pakistani drone

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 12:20 PM IST

پاکستانی ڈرون
پاکستانی ڈرون

پنجاب: گزشتہ کل رات بی ایس ایف کی 58 بی او پی کی ادیہ پوسٹ کے قریب ایک پاکستانی ڈرون دیکھا گیا۔ بی ایس ایف نے ڈرون پر گولیاں چلائیں، جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔ بعدازاں بی ایس ایف نے جہاں ڈرون دیکھا گیا وہاں سرچ آپریشن کیا۔ گورداسپور سیکٹر کے بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی نے اسکی اطلاع دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 23 دسمبر بروز جمعہ کو پنجاب میں بین الاقوامی سرحد عبور کرکے پاکستان سے بھارت میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا۔ بی ایس ایف کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صبح پونے آٹھ بجے کے قریب امرتسر سیکٹر میں پلمورن سرحدی چوکی کے قریب اس ڈرون کا پتہ چلا۔ ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون پر گولہ باری اور اسے نیچے گرا دیا اور ڈرون کو قبضے میں لے لیا۔ علاقے میں تلاشی مہم جاری کی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ اس نے کہیں بھی کوئی کھیپ تو نہیں گرائی ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے جب بارڈر سیکیورٹی فورس نے پنجاب میں ڈرون کو مار گرایا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ BSF shoots down Pak Drone in Amritsar امرتسر میں بی ایس ایف نے مبینہ پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

بتادیں کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے امرتسر ضلع میں پاکستان کی طرف سے داخل ہونے والے ایک ڈرون کو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مار گرایا تھا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستانی سرحد کے قریب پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کو آتے دیکھا۔ جس پر بی ایس ایف اہلکاروں نے گولیاں چلائیں۔ بی ایس ایف کی جانب سے تلاشی مہم شروع کر دی گئی۔ اس سے قبل بھی بی ایس ایف کے خواتین دستے نے پنجاب کے ضلع امرتسر میں 3.1 کلو منشیات لے جانے والے ڈرون کو مار گرایا جو پاکستان سے سرحد میں داخل ہوا تھا، سرحد پار سے منشیات کی اسمگلنگ کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے حکام نے بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون کو چاہ پور کے قریب بھارتی علاقے میں داخل ہوتے دیکھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.