ETV Bharat / bharat

غیر سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر 25.50 روپے مہنگا ہوا - آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ

بین الاقوامی بازار میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ملک میں غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج 25 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوا۔

ایل پی جی سلنڈر
ایل پی جی سلنڈر
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 2:14 PM IST

آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے مطابق بدھ کے روز دہلی میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 25 روپے 50 پیسے بڑھ کر 834.5 روپے ہوگئی۔

کولکتہ میں 861، ممبئی میں 834.5 روپے اور چنئی میں 850.5 روپے فی سلنڈر۔ تاہم سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل یکم مارچ کو 14.2 کلوگرام کے غیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد یکم اپریل کو اس کی قیمت 10 روپے کم ہو کر 809 روپے فی سلنڈر ہو گئی اور مئی اور جون میں اس کی قیمت 809 روپے فی سلنڈر پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:

LPG Cylinder:ایل پی جی سلنڈرکی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ملک کے چار میٹرو شہروں میں بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں درج ذیل ہیں۔

شہر کا نام ............................................... قیمت (فی سلنڈر روپے)

دہلی ............................................ 834.5۔

کولکتہ ................................................ 861۔

ممبئی ................................................ 834.5۔

چنئی ................................................ 850.5۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.