ETV Bharat / bharat

راجوری: سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی - راجوری کی طرف جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا

جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے تھنامنڈی علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے گھیرابندی اور تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

Rajouri Encounter news  A joint team of security forces starting a search operation in rajouri  search operation in rajouri  etv bharat jammu and kashmir  سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی  سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی  سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے گھیرابندی شروع کردی  جموں و کشمیر  علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی  راجوری کی طرف جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا  آپریشن ابھی بھی جاری ہے
سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 2:12 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کھبلان گاؤں اور ضلع سے متصل علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی وجہ سے تھنا منڈی سے راجوری کی طرف جانے والی ٹریفک کو بھی روک دیا گیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم شروع کی

انہوں نے کہا کہ ’’ تلاشی مہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں شروع کی گئی تھی، جب کہ آج صبح سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ یہ مشترکہ آپریشن فوج، پولیس کے اسپیشل گروپس اور نیم فوجی دستے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرچ پارٹی نے بھی چند راؤنڈ فائرنگ کی اور آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں:۔ سرینگر کے بمنا علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ

قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی فورسز نے 12 ستمبر کو راجوری ضلع کے تھنا منڈی علاقے میں انکاؤنٹر میں ایک عسکریت پسند کو ہلاک کردیا تھا۔ اس سے قبل اگست کے مہینے میں تھنا منڈی کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے الگ الگ مقابلوں میں تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.