ETV Bharat / bharat

Global Investor Summit انوسٹر سمٹ میں تہذیب کے ساتھ دیکھے گی جدید یوپی کی جھلک - لکھنؤ میں گلوبل انوسٹر سمٹ

لکھنؤ میں جمعہ سے شروع ہو رہے گلوبل انوسٹر سمٹ کے دوران مہمانوں کو بھارتی تہذیب اور روایت کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامژن اترپردیش کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔

انوسٹر سمٹ میں تہذیب کے ساتھ دکھے گی جدید یوپی کی جھلک

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 7:20 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جمعہ سے شروع ہو رہے گلوبل انوسٹر سمٹ کے دوران مہمانوں کو بھارتی تہذیب اور روایت کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامژن اترپردیش کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ ورنداون یوجنا علاقے میں وزیر اعظم نریندر مودی کل صبح دس بجے تین روزہ سمٹ کا افتتاح کریں گے۔ ریاست کی بی جے پی حکومت سمٹ کو تاریخی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

سمٹ کے لئے آنے والے مہمانوں کی ہر سہولیت کا خیال رکھا جارہا ہے۔ وہیں ان کے انٹرٹینمنٹ کے لئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ پورے سمٹ کے دوران صرف جائے تقریب پر ہی نہیں بلکہ پورے لکھنؤ میں ثقافتی پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ چودھری چرن سنگھ ائیر پورٹ سے لے کر وزیر اعلی رہائش گاہ کے نزیک 1090 چوراہے سے لے کر راجدھانی کے سبھی اہم علاقوں میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔ سمٹ کے پہلے دن یعنی 10فروری کو مین اسٹیج پر شام چھ بجے ثقافتی پروگرام کا آغاز ہوگا۔

کل 55منٹ تک چلنے والے اس پروگرام کا آغاز ممبئی کے بانسری بجانے والے راکیش چورسیا کریں گے۔ ان کے ساتھ ہی بنگلورو کے وائلن بجانے والے کماریش راجا گوپالن، تبالا بجانے والے ستیہ جیت تلوار ودیگر فن کار اپنے فنوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے بعد لکھنؤ کی آکانچھا شریواستو کتھک نرتیہ پیش کریں گی جبکہ چنڈی گڑھ کے بھجن گانے والے ہنس راج رگھونشی 20 منٹ میں اپنے مسحور کن سر سے سامعین و ناظرین کو مسحور کریں گے۔آخری پانچ منٹ میں مترا کی وندنا شری پھولوں کی ہولی پیش کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Global Investor Summit گلوبل انوسٹر سمٹ سے پہلے یوپی کو 22 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول

ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ساتھ سمٹ کے پہلے دن شام کو ڈرون شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس انعقاد میں 600 ڈرونس کی موجودگی میں خصوصی لائٹنگ شو سے پورا وینو جگمگا اٹھے گا۔ ساتھ ہی جائے تقریب کے آسمان میں رنگ۔برنگی روشنی میں سرابور ہوکر ایک الگ ہی آبھا پیش ہوگی۔ اس ڈرون شو کم لائٹنگ شو کا مہمان دیدار کرسکیں گے۔ڈرون شو کے ذریعہ سے یوگی حکومت اترپردیش کا شاندار نظارہ پیش کرے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.