پولیس اسٹیشن کے احاطے میں کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنے سے تھانے میں کھڑے ٹریکٹر کاریں اور موٹرسائیکلیں بری طرح جل گئیں۔ آگ پر قابو پانے تک بہت سی گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
آگ لگنے کی اطلاع پر آئی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے بعد تھانہ میں ہلچل مچ گئی اور تقریباً ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
فائر آفیسر ستیندر کمار نے بتایا کہ اس آگ میں لگ بھگ دو ٹریکٹر، چار کاریں، ایک ٹیمپو اور سات بائکس جلنے کا شبہ ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات تفتیش کے بعد ہی پتہ چل سکیں گی۔