ETV Bharat / bharat

Court Seeks Report on Suresh Chavhanke's Hate Speech: سریش چوہانکے کے خلاف دہلی پولیس سے رپورٹ طلب - Delhi Court Seeks Action Taken Report

دہلی کی ایک عدالت نے سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے ‘Communal speeches’ by Suresh Chavhanke Editor-in-Chief of Sudarshan TV کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور مذہب کی بنیاد پر مختلف برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں دہلی پولیس سے کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے Court Seeks Report on Suresh Chavhanke's Hate Speech۔

سریش چوہانکے کے خلاف دہلی پولیس سے رپورٹ طلب

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 10:43 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے اشتعال انگیز تقریر پر دہلی پولیس سے ایکشن ٹیکن رپورٹ طلب کی ہے Court Seeks Report on Suresh Chavhanke's Hate Speech۔

عدالت کے اس موقف کی وجہ سے سریش چوہانکے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اب اس معاملے میں ساکیت کورٹ Saket Court کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جتیندر پرتاپ سنگھ نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

گزشتہ کچھ عرصے سے نفرت انگیز تقاریر Hate Speech کے کیسز منظر عام پر آ رہے ہیں۔ تازہ ترین معاملے میں، دہلی کی ایک عدالت نے سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے کے خلاف مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریر کرنے اور مذہب کی بنیاد پر مختلف برادریوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے کے الزام میں دہلی پولیس سے کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

عدالت کے اس موقف کی وجہ سے سریش چوہانکے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ اب اس معاملے میں ساکیت کورٹ کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ جیتیندر پرتاپ سنگھ نے کیس کی اگلی سماعت کے لیے 15 مارچ کی تاریخ مقرر کی ہے۔

دراصل سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر سریش چوہانکے کے خلاف سی آر پی سی کی دفعہ 156(3) کے تحت نفرت انگیز تقریر کے حوالے سے ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وکیل تارا نرولا، تمنا پنکج اور پریا وتس نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست گزار نے سریش چوہانکے پر 19 دسمبر 2021 کو ہندو یووا واہنی کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام کی بنیاد پر بھارت کو 'ہندو راشٹر' بنانے کے لیے لوگوں کے ایک گروپ کو 'مرنے اور مارنے' کا حلف دلانے کا الزام لگایا ہے۔

شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، جہاں ملزم پر نفرت انگیز تقریر کرنے کا الزام لگا ہے، عرضی گزار نے سریش چوہانکے پر اپنے میڈیا ہینڈل یا 'بنداس بول' کے ذریعے مذہبی فساد پھیلانے اور عوامی تقریبات کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں خلل ڈالنے کا بھی الزام لگایا ہے۔

مزید پڑھیں: سدرشن ٹی وی کا پروگرام تلخ ہے: مرکزکا حلف نامہ

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2021 میں ہندو یوا واہنی کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ سدرشن ٹی وی کے چیف ایڈیٹر نے مبینہ طور پر ہندو یووا واہنی کے پروگرام میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.