ETV Bharat / bharat

Clash Between Students جامعہ میں طلبہ کے دو گروپس میں تصادم، ایک طالب علم زخمی

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 8:33 AM IST

دہلی کے ہولی فیملی ہسپتال میں طلبہ کے دو گروہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس میں فائرنگ کے سبب ایک طالب علم زخمی ہوگیا ہے، بتایا جارہا ہے کہ دونوں طلبہ گروہ کا تعلق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی سے ہے۔ Clash Between Students

جامعہ کے طلبہ کے دو گروہ کے درمیان تصادم

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ کے دو گروہوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس میں فائرنگ کے سبب ایک طالب علم زخمی ہوگیا ہے۔ جس کو علاج کے لیے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دہلی پولیس کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر لائبریری میں جھگڑے کے سلسلے میں جامعہ نگر پولیس اسٹیشن میں جمعرات کی رات تقریباً 9 بجے پی سی آر کال موصول ہوئی۔ پوچھ گچھ کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ طلباء کے دو گروہوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ اس واقعہ میں قانون کے ایک طالب علم نعمان علی (26) جو کہ میرٹھ کے سرداہن گاؤں کے رہنے والے ہیں، کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ انہیں علاج کے لیے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ A clash between two groups of Jamia students

مزید پڑھیں:۔ Tiranga Rally in Jamia Millia Islamia: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ترنگا ریلی اور قومی پرچم کی تقسیم

پولیس نے بتایا کہ ایک اور طالب علم نعمان علی، جو نعمان چودھری کا ساتھی ہے، بھی اپنے دوست سے ملنے ہسپتال گیا۔ اسی دوران دوسرے گروپ کا ایک طالب علم ظلال جو ہریانہ کے میوات کا رہنے والا ہے اپنے دوستوں کے ساتھ اسپتال پہنچا اور اسپتال کے احاطے میں ایمرجنسی وارڈ کے باہر نعمان علی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق نعمان علی کو سر پر گہری چوٹ لگی ۔ انہیں ایمس ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.