ETV Bharat / bharat

سہارنپور: بلاک پرمکھ کے نمائندہ کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج - دیوبند

پولیس نے گزشتہ 30 اگست کو پیش آئے اس معاملہ میں گزشتہ رات ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے بعد آج گاوں گھلولی کے رہنے والے باشندوں نے بڑی تعداد میں بلاک پرمکھ کے نمائندہ کے حق میں سی او دیوبند سے ملاقات کرکے مذکورہ معاملہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاک پرمکھ کے نمائندہ کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 12:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں دیوبند بلاک پرمکھ کے نمائندہ اور گھلولی پردھان کے درمیان جاری آپسی تنازع معاملہ میں پولیس نے آج پردھان فریق کی تحریر پر بلاک پرمکھ کے شوہر سمیت چار نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

وہیں مقدمہ درج ہونے کے بعد پرمکھ کے شوہر کی حمایت میں گاوں کے باشندوں نے سی او دیوبند کو میمورنڈم دے کر مقدمہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بلاک پرمکھ کے نمائندہ کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج

تفصیل کے مطابق گزشتہ 30 اگست کو گاوں گھلولی کے پردھان مونو کمار نے پولیس کو دی گئی تحریر میں الزام عائد کیا تھا کہ پنچایت سکریٹری اونیش شرما نے اسے بار بار فون کرکے دیوبند بلاک میں بلایا تھا، بلاک احاطہ میں پہنچنے کے بعد دیوبند بلاک پرمکھ کے شوہر وجے، امت، یوگیش عرف سونو اور دو نامعلوم افراد سمیت پنچایت سکریٹری نے اس کے ساتھ نازیبا سلوک کیا اور گالیاں دی۔

مونو کمار کے مطابق ملزمان نے اسلحہ سے دہشت زدہ کرتے ہوئے اسے گولی مارنے کی دھمکی دی۔

مزید پڑھیں:۔ آپسی تنازع میں متعدد افراد زخمی

پولیس نے گزشتہ 30 اگست کو پیش آئے اس معاملہ میں گزشتہ رات ایس سی ایس ٹی ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وہیں دوسری جانب مقدمہ درج ہونے کے بعد آج گاوں گھلولی کے رہنے والے باشندوں نے بڑی تعداد میں بلاک پرمکھ کے نمائندہ کے حق میں سی او دیوبند سے ملاقات کرکے مذکورہ معاملہ کی اعلیٰ سطحی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا ہے، نیز مقدمہ کو منسوخ کئے جانے کامطالبہ کیاہے۔

گاوں کے باشندوں کا الزام ہے کہ موجودہ پردھان صرف دو ووٹ سے کامیاب ہوکر آیا ہے اور اس کی عرضی بھی ایس ڈی ایم کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اسی رنجش کے سبب پردھان نے ناجائز دباو بناکر فرضی مقدمہ درج کرایا ہے، گاوں کے باشندوں نے معاملہ کی منصفانہ تحقیق کرائے جانے مطالبہ کیاہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.