وزارت سے موصول اطلاع کے مطابق اترپردیش میں ایودھیا علاقہ کے پانچ اضلاع سے گزر رہے 84 کوس پریکرما کے 275 کلومیٹر روٹ کو قومی شاہراہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اس کی تعمیر کرنی ہے اور اس معاملہ پر یہ میٹنگ منعقد کی گئی۔
اس سے پہلے نتن گڈکری نے ٹوئٹ کرکے بتایا کہ آج دہلی میں'84 کوس پریکرما روٹ' کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں اترپردیش کے نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ، روڈ ٹرانسپورٹ وزارت میں وزیر مملکت جنرل وی کے سنگھ، ایودھیا سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان للو سنگھ، بستی کے رکن پارلیمان ہریش دویویدی اور مرکز اور ریاستی حکومت کے سینئر حکام نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: 'یونیورسٹی گزٹ کا خصوصی شمارہ عجیب وغریب، دوبارہ شائع کیا جائے'
انہوں نے کہاکہ عزت ماب وزیراعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں اترپردیش تیزی سے ترقی کررہا ہے۔'84 کوس پریکرما روٹ' کو حال میں قومی شاہراہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب اس پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔
یو این آئی