دارالحکومت دہلی میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ دہلی کے سروج سُپر اسپیشلیٹی اسپتال کے 80 ملازمین اور ڈاکٹروں کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے، جب کہ ڈبل ویکسین لینے کے بعد بھی کورونا سے ایک ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا ہے۔
- ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے باوجود کورونا سے موت
دہلی کے سروج سُپر اسپیشلیٹی اسپتال کے چیف ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر پی کے بھاردواج نے بتایا کہ اسپتال کے سینیئر ڈاکٹر اے کے راوت کا ہفتے کے روز دیر رات کورونا سے انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹر بھاردواج نے کہا کہ ڈاکٹر اے کے راوت نے اس ویکسین کی دونوں خوراکیں لی تھیں، لیکن اس کے باوجود وہ کورونا کی وجہ سے فوت ہوگئے۔
- 80 ملازمین اور ڈاکٹرز کورونا پازیٹیو
سُپر اسپیشلیٹی اسپتال کے ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر پی کے بھاردواج نے بتایا کہ اس وقت اسپتال کے 80 ملازمین بشمول ڈاکٹرز کورونا سے متاثر ہیں، اسپتال کے انتظامیہ کی جانب سے تمام عملے کی صحیح دیکھ بھال کی جارہی ہے، میں بھی اپنا علاج کروا رہا ہوں، جب کہ کورونا سے زیادہ متاثر عملہ کے زیادہ تر افراد ہوم آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔