ETV Bharat / bharat

Hardoi Garra River Accident ندی میں ٹریکٹر گرنے سے آٹھ کسانوں کی موت

ہردوئی میں ٹریکٹر ندی میں گرنے کی وجہ سے اس میں سوار 8 کسانوں کی موت ہوگئی، اس حادثے کے بعد راحت رسانی کا کام شروع کیا گیا تھا جو اب روک دیا گیا۔ حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔Hardoi Garra River Accident

Hardoi Garra River Accident
ہردوئی گررا ندی حادثے میں 8 کسانوں کی موت
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 10:34 PM IST

ہردوئی: اتر پردیش کے شہر ہردوئی کے پالی تھانے میں ایک ٹریکٹر ٹرالی ندی میں گرنے سے 8 کسانوں کی موت ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو آپریشن کے بعد 14 کسانوں کو بچا لیا گیا ہے۔ مرنے والوں میں سے 6 بیگراج پور تھانہ پالی کے رہنے والے ہیں جبکہ ایک دریا گنج کا رہنے والا بتایا جا رہا ہے۔ فی الحال ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ پولیس کی موجودگی میں مرنے والے کسانوں کی آخری رسومات ادا کی جائےگی۔ ریاستی وزیر رجنی تیواری نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو تسلی دی۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔Hardoi Garra River Accident

بتا دیں کہ ہفتہ کے روز یہ بڑا حادثہ پالی تھانہ علاقہ میں گررا ندی کے پُل کی ریلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پالی نظام پور پلیا منڈی سے کسان واپس گھر آ رہے تھے۔ اسی دوران کسانوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی دریا میں گر گئی۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد سے کچھ لوگوں کو باہر نکالا گیا جبکہ 8 کسانوں کی موت ہو گئی۔Hardoi Garra River Accident

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سمیت تمام اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے اور مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ اگرچہ پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے بچاؤ آپریشن میں دشواری پیش آئی، انتظامیہ نے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی مدد بھی لی۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم لکھنؤ سے یہاں پہنچی اور دیر رات ٹریکٹر ٹرالی کو ندی سے باہر نکالا۔ ساتھ ہی رات بھر جاری رہنے والے اس ریسکیو آپریشن میں این ڈی آر ایف کی مدد سے 8 لاشیں نکالی گئیں، جب کہ 14 لوگوں کو پہلے ہی بحفاظت باہر نکالا جا چکا ہے۔Hardoi Garra River Accident

یہ بھی پڑھیں: ہردوئی: کار حادثے میں تین افراد ہلاک

اس ہولناک واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی فوری انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ساتھ ہی انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اطلاع ملتے ہی اعلیٰ تعلیم کی وزیر مملکت رجنی تیواری بھی موقع پر پہنچ گئیں اور صورتحال کا جائزہ لیا۔Hardoi Garra River Accident

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.