ETV Bharat / bharat

74th Republic Day 2023 یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرایا گیا، صدر نے سلامی دی

وزیر اعظم نریندر مودی وار میموریل پہنچے۔ یہاں انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ملک کی فوجی طاقت اور ثقافتی تنوع کا ایک منفرد امتزاج دیکھنے کو ملا، جس میں ملک کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں، خواتین کی طاقت اور ایک 'نئے بھارت' کے ابھرنے کی نمائش کی گئی۔ 74th Republic Day 2023

74th republic day 2023 parade celebrations on kartavya path egypt pm chief guest
یوم جمہوریہ پر ترنگا لہرایا گیا، صدر نے سلامی دی
author img

By

Published : Jan 26, 2023, 11:05 AM IST

نئی دہلی: صدر دروپدی مرمو کی قیادت میں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم ترنگا لہرایا گیا۔ اس موقع پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ گایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بار کرتویہ پتھ پر پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پہلے یہ جگہ راج پتھ کے نام سے مشہور تھی۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے کرتویہ پتھ کے راستے پر صدر دروپدی مرمو اور یوم جمہوریہ کے مہمان خصوصی مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا خیر مقدم کیا۔ قومی پرچم لہرایا گیا جس کے بعد 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس کے بعد پریڈ شروع ہوئی۔

بھارت آج 26 جنوری کو 74واں یوم جمہوریہ منا رہا ہے۔ ملک میں پہلی بار قبائلی خاتون صدر دروپدی مرمو نے پریڈ کی سلامی لی۔ روایت کے مطابق قومی پرچم لہرایا گیا جس کے بعد 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ قومی ترانہ بجایا گیا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر پہلی بار کرتویہ پتھ پر پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پہلے یہ جگہ راج پتھ کے نام سے مشہور تھی۔ اس پریڈ میں بھارتی فوجی طاقت کا مظاہرہ بھی ہوگا۔ ریاستوں کے جھانکیوں میں ثقافتی تنوع نظر آئے گا۔ اس کے ساتھ فضائیہ کے 50 طیارے اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.