ETV Bharat / bharat

India Corona Update ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 718 افراد کورونا انفیکشن سے صحتیاب

وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں579 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 7,605 ہو گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 3:56 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں 718 لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7,530 افراد کو ویکسینیشن کی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2,20,65,28,710 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 579 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 7,605 ہو گئی ہے۔ ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 4,46,99,418 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد تین بڑھ کر 5,30,816 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 718 بڑھ کر 4,41,60,997 تک پہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سب سے زیادہ 159 فعال کیسز میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں 148، کیرالہ میں 88، تامل ناڈو اور ہماچل پردیش میں 39، کرناٹک میں 34، اتر پردیش میں 29، دہلی میں 22، راجستھان میں 13، گوا میں 12، اڈیشہ میں تین، مدھیہ پردیش میں دو، جھارکھنڈ، بہار، چنڈی گڑھ ، آسام اور آندھرا پردیش میں کورونا کے ایک ایک کیس میں اضافہ ہوا ہے اور گجرات، کیرالہ اور مہاراشٹر میں ایک ایک مریض کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا وائرس کے 467 فعال معاملوں میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.