دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھ رہے معاملوں کے درمیان وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں آکسیجن کا کوٹہ بڑھانے ضرورت ہے۔
اب بھی 700 میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے۔
کیجریوال نے کہا کہ مرکزی سرکار آکسیجن کا کوٹا بڑھائے اور کون کون سی کمپنی یہ کوٹہ دے گی اسے طے کریں۔
دہلی میں آکسیجن نہیں بنتی ہے۔ ساری آکسیجن باہر سے دہلی آتی ہے۔ آکسیجن کی کمپنیاں جن صوبوں میں ہیں، ان میں سے کچھ ریاستی سرکاروں اور کمپنیوں نے دہلی میں آکسیجن بھیجنا بند کر دیا ہے۔