نئی دہلی: دہلی، تلنگانہ، پنجاب، جموں و کشمیر اور مہاراشٹر کے 63 پولیس اہلکاروں کو خصوصی تمغے سے نوازا گیا ہے۔Home Minister Special Police Medal اس تمغے کی شروعات 2018 میں کی گئی تھی اور یہ عسکریت پسندوں کا مقابلہ، سرحد پر کاروائی، ہتھیاروں پر قابو، نشیلی اشیاء کی اسمگلنگ اور راحت اور بچاؤ کاموں جیسے شعبے میں چلائے جانے والی مخصوص کارروائی کے لئے دیا جاتا ہے۔ انعامات کا اعلان ہر سال 31 اکتوبر کو کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sincere Efforts Needed for Muslim Upliftment: مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت
ہر سال انعامات کے لئے خاص طور سے 3 مخصوص مہم (کارروائی) پر غور کیا جاتا ہے جب کہ غیر معمولی حالات میں پولیس فورس کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 مخصوص کارروائیوں (مہمات) کے لیے دیا جاسکتا ہے۔Home Minister Special Police Medal For 63 Oolice Officers