نئی دہلی: اتر پردیش کے وزیر اعلی اور سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو (بعد از مرگ) سمیت 55 شخصیات کو آج یہاں پدم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بدھ کی شام راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2023 کے لیے باوقار پدم ایوارڈ پیش کیا تقریب میں تین شخصیات کو پدم وبھوشن، پانچ کو پدم بھوشن اور 47 کو پدم شری سے نوازا گیا۔ آنجہانی ملائم سنگھ یادو کے بیٹے اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے اپنے والد کی جگہ پدم وبھوشن ایوارڈ لیا۔ ڈاکٹر دلیپ مہلانابیس کو بھی بعد از مرگ پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ سائنسداں ایس آر سرینواس کو بھی باوقار پدم وبھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ وہیں استاد احمد حسین اور محمد حسین کو آرٹ کے شعبے میں پدم شری سے نوازیا گیا۔
وہیں ہندوستان کے پہلے آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیراوانی اور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو پدم شری سے نوازا گیا۔ نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور کئی مرکزی وزراء سمیت دیگر مہمان موجود تھے۔ صدر جمہوریہ نے اس سال کے یوم جمہوریہ کے موقع پر 106 پدم ایوارڈز کی منظوری دی تھی۔ کل 53 ایوارڈ جیتنے والوں کو بدھ کو اعزاز سے نوازا گیا، جن میں تین پدم وبھوشن، پانچ پدم بھوشن اور 45 پدم شری شامل ہیں۔ دیگر نامور شخصیات کو 22 مارچ کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Padma Awards 2023 مہاراشٹر میں 12 شخصیات کو پدم ایوارڈ سے نوازا گیا
یو این آئی