ETV Bharat / bharat

Burhanpur Suicide Incident بُرہان پور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت

ایم پی کے بُرہان پور میں ایک دل دہلا دینے والا دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بُرہان پور کے نیپا نگر تھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

بُرہان پور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 4:23 PM IST

بُرہان پور میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی مشتبہ موت

بُرہان پور: ریاست مدھیہ پردیش کے بُرہان پور میں ایک دل دہلا دینے والا دردناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ بُرہان پور کے نیپا نگر تھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں نے نیپا نگر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ہر پہلو سے تفتیش کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

برہان پور ضلع کے نیپا نگر علاقے کے گاؤں داولیکھرد میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد نے خودکشی کرلی۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور میاں بیوی شامل ہیں۔ معلومات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ متوفی منوج کئی دنوں سے اپنی بیماری سے پریشان تھا۔ وہ دو دن پہلے علاج کروا کر آیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ متوفی منوج نے پہلے اپنی بیوی اور بعد میں تین چھوٹے بچوں کا گلا گھونٹ دیا۔اس کے بعد بالآخر اس نے خودکشی کر لی۔ حالانکہ فی الحال خودکشی کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے کہ متوفی نے کن وجوہات کی بنا پر اتنا بڑا قدم اٹھایا۔

واقعہ کا انکشاف اس وقت ہوا جب متوفی کا بھائی صبح دودھ دینے گھر گیا۔ گھر میں داخل ہوتے ہی گھر میں لاشوں کے ڈھیر دیکھ کر اس کے پیروں تلے سے زمین کھسک گئی۔ اس کی چیخیں سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد واقعہ کی اطلاع نیپا نگر پولیس کو دی گئی۔ متوفی کے پاس سے کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے موت کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے پی: ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.