ETV Bharat / bharat

WPL Auction ڈبلیو پی ایل کے نیلامی میں 409 کھلاڑی حصہ لیں گے

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:20 PM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا کہ 1525 کھلاڑیوں نے نیلامی کا حصہ بننے کے لیے درخواست دی تھی۔ جن میں سے 409 کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی، جس میں سے 246 ہندوستانی جبکہ 163 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

ڈبلیو پی ایل کے نیلامی میں 409 کھلاڑی حصہ لیں گے

ممبئی: ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) کے پہلے ایڈیشن سے قبل 13 فروری کو ہونے والی نیلامی میں 409 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ منگل کو اس کا اعلان کرتے ہوئے، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے کہا کہ 1525 کھلاڑیوں نے نیلامی کا حصہ بننے کے لیے درخواست دی تھی۔ جن میں سے 409 کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی، جس میں سے 246 ہندوستانی جبکہ 163 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہونے والی نیلامی میں صرف 90 کھلاڑی فروخت ہوں گے، جن میں سے 30 غیر ملکی کرکٹرز ہوں گے۔ ایک فرنچائز اپنے اسکواڈ میں 15-18 کھلاڑیوں کو شامل کر سکے گی۔ کھلاڑیوں کا سب سے زیادہ ریزرو 50 لاکھ روپے ہے۔ زیادہ سے زیادہ 24 کھلاڑیوں نے خود کو سب سے زیادہ بریکٹ میں رکھا ہے، جس میں ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، دیپتی شرما اور ہندوستان کی انڈر 19 T20 ورلڈ کپ جیتنے والی کپتان شفالی ورما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: WPL Auction 2023 ویمنز پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی تیرہ فروری کو ہوگی

ان کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کی ایلیس پیری، انگلینڈ کی سوفی ایکلسٹن، نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈینڈرا ڈوٹن سمیت 13 غیر ملکی نام بھی شامل ہیں۔ڈبلیو پی ایل کا پہلا ایڈیشن 4 مارچ سے 26 مارچ تک ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم اور بریبورن اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.