ETV Bharat / bharat

Mob Lynching in Delhi: دہلی کے صدر بازار میں 40 سالہ شخص مآب لنچنگ کا شکار

ڈی سی پی نے بتایا کہ زخمی شخص کے علاج کے دوران موت ہوگئی اور کیس کو قتل کیس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 40 Year Old Man Beaten to Death

صدر بازار میں 40 سالہ شخص کی مآب لنچنگ میں موت

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 11:41 AM IST

شمالی دہلی کے صدر بازار علاقے میں ایک 40 سالہ شخص کو مبینہ طور پر کچھ لوگوں نے مارا پیٹا، جس کے سبب اس کی موت ہو گئی۔ Mob Lynching Cases in Delhi

پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق انہیں اتوار کو لیڈی ہارڈنگ ہسپتال سے خبر ملی کہ ایک شخص کو زخمی حالت میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منگل نامی شخص کو اس کے رشتہ دار بھون نے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ بھون کے مطابق صبح پانچ بجے وہ اپنے والد سے ملنے جا رہا تھا، جو صدر بازار کے شیو مارکیٹ میں سیکورٹی گارڈ ہیں۔

اس نے اپنے چچا منگل کو روئی منڈی کے قریب خون میں لت پت اور بے ہوشی کی حالت میں دیکھا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (نارتھ) ساگر سنگھ کلسی نے کہا کہ بھون نے منگل کو لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس نے بتایا کہ صدر بازار پولیس اسٹیشن میں دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ چتوڑ گڑھ میں نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کا ویڈیو وائرل

ڈی سی پی نے بتایا کہ زخمی شخص کے علاج کے دوران موت ہوگئی اور کیس کو قتل کیس میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کلیدی ملزم دیویندر نیپال کا شہری ہے اور وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔ منگل نے چند ماہ قبل دیویندر کے والد کو مبینہ طور پر مارا پیٹا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.