ETV Bharat / bharat

Jamiat Ulema E Hind Meeting جمعیۃ علماء ہند کا 34واں اجلاس عام 10 فروری کو رام لیلا میدان میں

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 9:19 PM IST

جمعیۃ علماء ہند کا چونیتسواں (34) اجلاس عام 10 فروری 2023 کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 5بجے شام سے شروع ہوگا۔یہ اطلاع جمعیت کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ یہ اجلاس ملک کے موجودہ حالات بالخصوص ملک میں بڑھتی منافرتی مہم ، اسلامو فوبیا، نسل کشی کے خطرات ، آزاد مدارس اسلامیہ کے سلسلے میں جاری سرکاری کارروائیوں کے پس منظر میں کافی ا ہم ہے ، اس کے علاوہ اجلاس میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن، اقلیتوں کے تعلیمی و اقتصادی حقوق اور مسلم اوقاف کے تحفظ کی تدابیر پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Jamiat Ulema E Hind Meeting

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند کا چونیتسواں (34) اجلاس عام 10 فروری 2023 کو دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں 5بجے شام سے شروع ہوگا۔یہ اطلاع جمعیت کی جاری کردہ ریلیز میں دی گئی ہے۔ ریلیز کے مطابق صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محموداسعد مدنی کے زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس عام کی آخری و عمومی نشست 12؍فروری بروز اتوار صبح نوبجے منعقد ہوگی ، جس میں کثیر تعداد میں عوام بھی شریک ہوں گے۔اجلاس کی عمومی نشست میں بلاتفریق مذہب وملت ملک کے سبھی طبقات کے سرکردہ افراد شریک ہوں گے۔ Jamiat Ulema E Hind Meeting

یہ اجلاس ملک کے موجودہ حالات بالخصوص ملک میں بڑھتی منافرتی مہم ، اسلامو فوبیا، نسل کشی کے خطرات ، آزاد مدارس اسلامیہ کے سلسلے میں جاری سرکاری کارروائیوں کے پس منظر میں کافی ا ہم ہے، اس کے علاوہ اجلاس میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن، اقلیتوں کے تعلیمی و اقتصادی حقوق اور مسلم اوقاف کے تحفظ کی تدابیر پر لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نیز اسلامی تعلیمات کے سلسلے میں غلط فہمیوں کے ازالے ، میڈیا کے ذریعے اسلام مخالف اور شان اقدس صلی اللہ علیہ وسلم میں گستاخی و افترا پردازی پر بھی غور کیا جائے گا ۔مذکورہ بالا موضوعات اجلاس عام کے ایجنڈے میں بھی شامل ہیں ۔

10 فروری کو بعد نماز مغرب پہلی نشست اور 11؍فروری کو صبح نو بجے تا ایک بجے دوسری نشست ، جمعیۃ علماء ہند کے مر کزی و صوبائی مجالس منتظمہ کے ارکان و مدعوئین پر مشتمل ہو ں گی۔ 11فروری کو بعد نماز مغرب شان اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مدحت و منقبت کے لیے نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوگا۔12 فروری کو صبح نو بجے سے عمومی اجلاس میں گزشتہ نشستوں میں منظور کردہ اہم تجاویز پیش ہوںگی ، اس کے علاوہ مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہو کر اظہار خیال کریں گی اور فیصلے کیے جائیں گے۔

اجلاس عام کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے جمعیۃ علماء ہند کی مرکزی و صوبائی مجالس منتظمہ کے ارکان گرامی و مدعوئین خصوصی حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تاریخوں کو نوٹ فرمالیں اور اس کے مطابق سفر کی تیاری کریں ۔انھوں نے کہاکہ حالاں کہ ارکان کو باضابطہ دعوت نامہ جاری کیا جارہا ہے ، تاہم اگر کسی رکن کو دعوت نامہ موصول نہ ہو تو اس تحریر کی روشنی میں اجلاس میں شرکت کو اپنی تمام ضروریات و مصروفیتوں پر مقدم فرمائیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mahmood Madani On Ram Madhav مسلم اقلیت پر زیادتیوں کے سلسلے میں آر ایس ایس لیڈر رام مادھو کا بیان حقیقت کے خلاف، محمود مدنی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.