ETV Bharat / bharat

Child Labourers Rescued in Wazirpur دہلی کے وزیر پور سے 30 بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کرایا گیا

دہلی کے وزیر پور صنعتی علاقے میں بچاؤ آپریشن کر کے 30 بچوں کو چائلڈ لیبر سے آزاد کرایا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں بچائے گئے بچوں کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان ہیں، جن میں سے 4 لڑکیاں اور دیگر لڑکے ہیں۔ ان معصوم بچوں کو اس علاقہ میں جوتے بنانے، ہوزری یونٹس، کھلونا بنانے اور اسٹیل کے برتن بنانے والے کارخانوں میں بچہ مزدور کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

دہلی کے وزیر پور سے 30 بچوں کو بچہ مزدوری سے آزاد کرایا گیا

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 9:10 PM IST

نئی دہلی: کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن (کے ایس سی ایف) کی معاون تنظیم 'سہیوگ کیئر فار یو' نے آج محکمہ محنت، ایس ڈی ایم رام پورہ، ڈی سی پی سی آر اور دہلی پولیس کے ساتھ مل کر وزیر پور صنعتی علاقے میں بچاؤ آپریشن کر کے 30 بچوں کو چائلڈ لیبر سے آزاد کرایا۔ ریسکیو آپریشن میں بچائے گئے بچوں کی عمریں 13 سے 17 سال کے درمیان ہیں، جن میں سے 4 لڑکیاں اور دیگر لڑکے ہیں۔ ان معصوم بچوں کو اس علاقہ میں جوتے بنانے، ہوزری یونٹس، کھلونا بنانے اور اسٹیل کے برتن بنانے والے کارخانوں میں بچہ مزدور کے طور پر کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔

بچوں کے مطابق ان سے دن میں 15 گھنٹے طویل کام کرایا جاتا تھا اور انہیں 150 روپے سے 250 روپے تک معمولی اجرت دی جاتی تھی۔ بچوں کو انتہائی گندے، غیر محفوظ اور غیر انسانی حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا، جہاں ہوا اور روشنی کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔ انہیں اپنا کھانا بھی خود خریدنا پڑتا تھا۔ بچائے گئے بچوں میں سے آدھے مشرقی اتر پردیش اور بہار کے دور دراز علاقوں سے اسمگل کیے گئے بچے مزدور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بچہ مزدوری سے بچوں کی جسمانی نشو و نما متاثر ہوتی ہے

پولیس نے سرسوتی وہارکے ایس ڈی ایم کی ہدایت پر آئی پی سی کی دفعہ 370، جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 75 اور 79، چائلڈ اینڈ ایڈولسنٹ لیبر ایکٹ کی 3، 14 اور بانڈڈ لیبر سسٹم ایکٹ دفعہ 16، 17 اور 18 کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے۔ ایس ڈی ایم نے پولیس کو مینوفیکچرنگ یونٹس کے ملزم مالکان کے خلاف کارروائی شروع کرنے اور بچوں کی کم از کم اجرت کی وصولی کی ہدایت دی ہے۔ وزیر پورانڈسٹریل علاقے سے بچوں کے مزدوروں کی بازیابی پر، 'سہیوگ کیئر فار یو' کے جنرل سکریٹری شیکھر مہاجن نے کہا کہ بچوں کی اسمگلنگ ایک مجرمانہ غیر قانونی کاروبار ہے، جو بدعنوانی کو فروغ دیتی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.