ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ ہوئی جس میں ایک 22 سالہ مسلح شخص نے تین افراد کو ہلاک اور دیگر تین افراد کو زخمی کر دیا۔ جس کے بعد زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے فائرنگ کے بعد حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔ کوپن ہیگن کے پولیس انسپکٹر سورین تھامسن نے صحافیوں کو بتایاکہ انہوں نے اس امکان کو رد نہیں کیا کہ یہ واقعہ شدت پسندی سے متعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس میں تفتیشی کارروائی جاری ہے۔ 3 killed, 3 critically injured in Copenhagen mall shooting
اتوار کو فائرنگ کا یہ واقعہ ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک شاپنگ سینٹر میں پیش آیا۔ ایک عینی شاہد جوآکھم اولسن نے بتایا کہ وہ شاپنگ سینٹر میں واقع جم خانہ جارہے تھے کہ اسی دوران اچانک فائرنگ ہوئی اور حملہ آور نے لوگوں پر فائرنگ شروع کردی۔ انہوں نے کہاکہ " یہ منظر بہت خطرناک تھا اور مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت افسوس ہورہا ہے کیوںکہ یہ واقعہ اسی طرح تھا جیسا کی امریکہ کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، لوگ اپنے سروں پر ہاتھ رکھ کر بھاگ رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ " ہمارے ارد گرد لوگ بدحواس ہوکر باہر بھاگ رہے تھے، دوستوں کو تلاش کر رہے تھے اور اندر موجود دوستوں اور کنبہ کے افراد کو فون کر رہے تھے، کچھ اندر موجود دوستوں سے بات کر رہے تھے۔ ڈنمارک کے وزیراعظم نے اپنے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور سوگواروں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
- مزید پڑھیں: امریکہ میں فائرنگ، متعدد افراد ہلاک