ETV Bharat / bharat

Road Accident At Auraiya: سڑک حادثہ میں 26 افراد زخمی، سات کی حالت نازک

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 12:13 PM IST

اوریا ضلع میں دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سات کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، جنکو بہتر علاج کے لئے سیفئی ریفر کر دیا گیا۔ Road Accident At Auraiya

سڑک حادثہ میں 26 افراد زخمی
سڑک حادثہ میں 26 افراد زخمی

اوریا: اتر پردیش کے اوریا ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ کل رات آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ایروکترا تھانہ علاقہ میں اومرین کے قریب ایک تیز رفتار مسافر بس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔ اس دوران بس میں سوار 56 افراد میں سے 26 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو سی ایچ سی ایروکتر میں داخل کرایا۔ سات افراد کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے جہاں سے انہیں سیفئی ریفر کر دیا گیا۔ 26 injured in road accident at auraiya

بس ڈارئیور روی شنکر ترویدی نے بتایا کہ بس میں 56 افراد سوار تھے۔ جس میں ڈرائیور شمیم ​​سمیت 26 افراد زخمی ہوئے۔ اس میں کاجل (23) بیٹی بلرام، بیبی سنگھ (45) بیوی بلرام، بلرام (50) ولد سالیگرام ساکنہ حضور پور بہرائچ، امریش (24) ولد بہادر ساکنہ نیپال، برج بہادر (58) ولد نیپال، لکشمی (24) بیٹی وجے پٹیل وڈودرا۔گجرات سمیت تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بس روپاڈیہا بہرائچ سے راجستھان کے جے پور جا رہی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident In Bareilly: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

بیدھونا کے سی او مہندر پرتاپ نے بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.