ETV Bharat / bharat

کرناٹک گذشتہ چار برسوں میں محبت میں ناکامی کے سبب قتل کی 215 وارداتیں - محبت میں ناکامی کے سبب دو سو پندر قتل

ریاست کرناٹک میں محبت میں ناکامی کے سبب نوجوان قتل جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور اس قسم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ Love Failure: 215 murders in 4 years for love

گزشتہ چار سالوں میں محبت میں ناکامی کے سبب دو سو پندر قتل ہوئے

author img

By

Published : Jan 9, 2023, 2:19 PM IST

بنگلورو: کرناٹک پولیس نے جرائم کی انوکھی فہرست جاری ہے جس کے مطابق حالیہ برسوں میں محبت میں ناکام لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایسے افراد کی کثیر تعداد ہے جو قتل کے مقدمات میں ملوث ہیں کیونکہ انہیں محبت میں ناکامی ملی ہے یا کسی قریبی دھوکہ دیا ہے اور اس قسم کے قتل کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی تشویشناک حقیقت ہے کہ گزشتہ چار برسوں میں محبت میں ناکامی کے سبب 215 قتل کیے جا چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018 سے 2022 تک محبت کی خاطر قتل کے 215 واقعات پیش آئے ہیں۔ ہر سال اوسطاً 43 کیس اسی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ 2018 میں محبت کے باعث 60 قتل ہوئے۔ مزید برآں محکمہ پولیس کے اعدادوشمار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ 2020 میں جب کووِڈ کا دور تھا تو قتل کے 60 مقدمات درج ہوئے۔ حالیہ برسوں میں محبت کے جال میں پھنسنے والے نوجوان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہورہے ہیں خواہ انہیں معلوم ہو یا نہ ہو۔ وہ ایک لمحے کے لیے بھی سوچے بغیر محبت کے لیے غلط راستہ اختیار کر کے اپنا خوبصورت مستقبل برباد کر رہے ہیں۔Love Failure: 215 murders in 4 years for love

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان جس لڑکی سے پیار کرتے تھے، وہ کسی اور کے ساتھ گھوم رہی ہوتی ہے، کیوں کہ اس نے انہیں ٹھکرا دیا ہوتا ہے، جس کے بعد وہ لڑکی کا قتل کردیتے ہیں کیونکہ وہ اسکے ساتھ شادی کرنا چاہتے تھے اور ان سب کے لیے وہ کسی گھناؤنے فعل کے ارتکاب سے دریغ نہیں کرتے۔ گزشتہ سال 28 اپریل کو ناگراج کو ایک نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینکنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس نے ملزم سے محبت کرنے سے انکار کیا تھا۔ خوش قسمتی سے متاثرہ شخص علاج کے بعد صحت یاب ہوگئی۔

مزید پڑھین:۔ ٹی وی اداکارہ مالوی ملہوترا پر چاقو سے حملہ، ناکام محبت کا انجام

اسی طرح گزشتہ ہفتے راجنوکونٹے پولیس اسٹیشن کے تحت پریسیڈنسی کالج میں ایم ٹیک کی تعلیم حاصل کرنے والی ایک طالبہ کو کالج کے احاطے میں ہی اس کی محبت کو قبول نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قتل کردیا گیا۔ بعد ازاں اس نے خود پر چاقو سے وار کرکے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت وہ شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ خواتین اور بچوں کے حقوق کی کارکن نندنی نے کہا کہ جو نوجوان پڑھائی کی عمر میں محبت کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور محبت کے شکنجے میں آجاتے ہیں، وہ کسی بھی غلط کام کرنے سے نہیں ہچکچاتے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو صحیح اور غلط کی تعلیم دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.