ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 19 مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 19 مثبت کیسز پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹس منفی آئی ہیں۔
راحت کی بات یہ بھی ہے کی محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 72مثبت مریضوں کو صحتیاب کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 509 رہ گئی ہے۔
مظفر نگر میں اب تک263 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہیں۔ تازہ معاملوں میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔
میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 29596 کے قریب متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔