ETV Bharat / bharat

آٹھویں جماعت کی طالبہ نے انگریزی میں کتاب تحریر کی

author img

By

Published : Aug 26, 2021, 12:54 PM IST

حیا جان کا کہنا ہے کہ اُنہیں بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا۔ انہوں نے کہا میں نے اپنی ابتدائی تعلیم ہندواڑہ کے ایک نجی سکول ایمز میں حاصل کی اور یہاں سے ہی میں مختلف اخباروں اور میگزینس کے لیے کالم لکھنا شروع کیا۔ کتاب لکھنے کی شروعات 2019 میں کی جو دو سال کے بعد اب مکمل ہوئی۔

آٹھویں جماعت کی طالبہ نے انگریزی میں کتاب تحریر کی
آٹھویں جماعت کی طالبہ نے انگریزی میں کتاب تحریر کی

شمالی کشمیر کے ہندواڑہ قصبہ سے قریب 10کلومیٹر دور واقع شاٹھی گام راجوار کی ایک آٹھویں جماعت کی طالبہ نے 'TO INFINITY AND MORE' نام کی کتاب تحریر کی۔

آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم 13 سالہ لڑکی حنّا جان نے دو برس میں اس کتاب کو لکھا اور اس کو شائع بھی کروایا۔ طالبہ کی اس کوشش کی علاقہ کے لوگو ں نے سراہنا کی۔

حنّا جان کا کہنا ہے کہ اُسے بچپن سے ہی لکھنے کا شوق تھا۔ ابتدائی تعلیم ہندواڑہ کے ایک نجی سکول ایمز میں حاصل کی اور یہاں سے ہی مختلف اخباروں اور میگزینس کے لئے کالم لکھنے شروع کیے۔ ایک سال قبل انہوں نے کتاب لکھنے کی شروعات کی جو دو سال کے بعد اب مکمل ہوگئی۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ وہ اپنی زندگی کو کامیاب بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی معیار کی دستکاری مصنوعات کی خواتین کو ترغیبی مہم

حنا نے کئی روزناموں میں اپنی کالم لکھے اور وہ شائع بھی ہوئے۔ حنا کا کہنا ہے کہ اس کتاب میں کچھ باتیں ایسی ہیں جو ایک بچے کی کامیابی کا موجب بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا 'میں کوشش کروں گی اور چاہتی ہوں اس کتاب کا اردو ٹرانسلیشن بھی ہوجائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.