ETV Bharat / bharat

کانپورمیں زیکا وائرس کے 13 نئے مریضوں کی تصدیق

author img

By

Published : Nov 6, 2021, 8:31 PM IST

کانپور میں زیکا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے۔ اس وائرس کے زد میں کافی لوگ آ رہے ہیں۔ ہفتہ کو زیکا وائرس کے 13 نئے مریضوں سامنے آئے جس بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی۔

کانپورمیں زیکا وائرس کے 13 نئے مریضوں کی تصدیق
کانپورمیں زیکا وائرس کے 13 نئے مریضوں کی تصدیق

اترپردیش کے کانپور میں زیکا وائرس کے انفکشن میں لگاتار اضافہ کی وجہ سے مریضوں کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ شہر میں ہفتہ کو زیکا وائرس کے 13 نئے مریضوں کے تصدیق کے بعد متاثرین کی کل تعداد 79 ہوگئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق نئے مریضوں میں 10 مرد اور 3 خواتین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں اب تک 55 مرد اور 24 خواتین زیکا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

متاثرہ مریضوں کا علاج مقامی اسپتال میں چل رہا ہے، لیکن محکمہ صحت کے لئے کانپور میں زیکا وائرس کے آغاز کا پتہ لگانے میں اب تک ناکام رہنا انتظامیہ کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

ماہرین کے مطابق زیکا وائرس کے انفکشن کا آغاز کہاں سے ہوا اس کا پتہ نہ لگ پانے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔

موصول جانکاری کے مطابق زیکا وائرس سے شہر میں سب سے زیادہ مریض ائیر فورس احاطے، تیواری پور بغیا اور بدلی پوروا سمیت دیگر علاقوں میں ملے ہیں۔

محکمہ صحت نے زیکا وائرس کے انفکشن کے علامت والے اب تک 3200 سے زیادہ نمونے جمع کر کے جانچ کے لئے لکھنؤ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اور پونے کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرو لاجی بھیجا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق زیکا وائرس کا انفکشن ماہ نومبر میں تیزی سے بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کانپور میں زیکا وائرس کا قہر، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اس وجہ سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے شبہ کے پیش نظر انتظامیہ نے ہر حالات سے نپٹنے کے احتیاطی انتظامات کرنے کے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.