ETV Bharat / bharat

Iran Building Collapse: ایران میں عمارت منہدم ہونے سے گیارہ افراد ہلاک

ایران کے میٹرو پول کی عمارت میں زیر تعمیر 10 منزلہ ٹاور پیر کو منہدم ہو گیا جس کے سبب 11 افراد کی موت ہوگئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 11 people killed in building collapse in Iran

ایران میں عمارت منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک

author img

By

Published : May 25, 2022, 7:49 AM IST

تہران: جنوب مغربی ایران میں منگل کو ایک عمارت کے منہدم ہونے سے کم از کم 11 افراد ملبے میں دب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے واقعے کی جامع تحقیقات کے طور پر شہر کے میئر کو گرفتار کر لیا ہے۔ میٹرو پول کی عمارت میں زیر تعمیر 10 منزلہ ٹاور پیر کو منہدم ہو گیا۔ اس واقعے نے ایرانی تعمیراتی منصوبوں میں جاری بحران کو بھی اجاگر کیا۔ Iran Building Collaps :Mayor and others in custody

پیر کے روز عمارت کے گرنے کی ابتدائی ویڈیو میں عراق کے ساتھ ایرانی سرحد کے قریب صوبۂ خوزستان میں تیل پیدا کرنے والے ایک اہم شہر آبادان پر دھول اڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ میٹروپول کی عمارت میں دو ٹاورز تھے، ایک پہلے بنایا گیا تھا اور دوسرا زیر تعمیر تھا۔ حالانکہ اس کی نچلی منزلیں بن چکی تھیں اور وہاں کرایہ دار رہائش پذیر تھے۔ منگل کے روز ایک سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر انٹرویو میں ایک ہنگامی اہلکار نے بتایا کہ عمارت کے گرنے کے وقت تقریباً 50 افراد عمارت کے اندر تھے۔ حکام نے پہلے کہا تھا کہ اس واقعے میں کم از کم 39 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو معمولی زخم آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.