ETV Bharat / bharat

MP Assesmbly Elections 2023 کانگریس کی حکومت بنی تو 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی ملے گی، کمل ناتھ

author img

By

Published : Dec 13, 2022, 3:26 PM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ریاست میں موجود حکومت کے ذریعے بند کی گئی 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی فراہم کرنے کی اسکیم کو بحال کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ریاست میں اگلے سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جہاں سیاسی پارٹیاں ابھی سے ہی ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے طرح طرح کے وعدے کر رہے ہیں۔MP Assesmbly Elections 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ریاستی کانگریس کے صدر کمل ناتھ نے آج کہا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی ریاست میں موجود حکومت کے ذریعے بند کی گئی 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی فراہم کرنے کی اسکیم کو بحال کر دیا جائے گا۔ کمل ناتھ نے آج اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے ذریعے بند کی گئی 100 روپے میں 100 یونٹ بجلی فراہم کرنے کی اسکیم کو مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی پھرسے بحال کر دیا جائے گا۔Kamal Nath On Electricity Unit

کمل ناتھ کے پچھلے کئی دنوں سے اس طرح کے ٹویٹس سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی حکومت بنتے ہی کسانوں کے قرض معاف کر دیے جائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پرانی پنشن اسکیم کو لاگو کیا جائے گا۔ اس کے بعد کل ان کا ایک ایسا ہی ٹویٹ سامنے آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کانگریس کی حکومت بننے کے بعد ریاست میں پولیس کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ ریاست میں اگلے سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ جہاں سیاسی پارٹیاں ابھی سے ہی ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے طرح طرح کے وعدے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Kamal Nath Slams BJP Govt بی جے پی حکومت نے کھاد کے لیے بھی کسانوں کو پریشان کیا، کمل ناتھ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.