ETV Bharat / bharat

Rain in Himachal منڈی سے چھ بچوں سمیت دس افراد کی لاشیں برآمد

author img

By

Published : Aug 20, 2022, 7:09 PM IST

ہماچل پردیش کے منڈی ضلع سے اب تک 10 لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے پہاڑی سے بھاری ملبہ کاشان پنچایت کے سربراہ کھیم سنگھ کے گھر پر گرا تھا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے رات میں ہی راحت اور بچاؤ ٹیم کو جائے وقوع پر روانہ کر دیا تھا۔ Rain In Himachal

Etv Bharat
Etv Bharat

شملہ: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے گوہر سب ڈویژن میں اب تک آٹھ لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ کٹولہ میں دو لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں اور چھ دیگر ابھی تک لاپتہ ہیں۔Rain In Himachal

پولیس سے موصولہ اطلاع کے مطابق کاشان گاؤں میں پنچایت سربراہ کے گھر پر گرنے والے ملبے کا ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران گھر میں دبے آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ کل رات تقریباً 2 بجے پہاڑی سے بھاری ملبہ کاشان پنچایت کے سربراہ کھیم سنگھ کے گھر پر گرا۔ انتظامیہ کو تقریباً 3.30 بجے اس کی اطلاع ملی اور انتظامیہ نے رات میں ہی راحت اور بچاؤ ٹیم کو جائے واقع پر روانہ کیا۔ سڑکیں چاروں طرف سے بند ہونے کی وجہ سے امدادی اور بچاؤ ٹیموں کو جائے واقع پر پہنچنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سڑکوں سے ملبہ ہٹانے کے بعد مشینری کو جائے واقع پر پہنچا دیا گیا جس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جا سکے گا۔ گھر میں سوئے ہوئے تمام آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کٹولا میں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔ وہاں سے دو لڑکیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ پانچ سے چھ افراد تاحال لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ یہاں یہ لوگ سیلاب کی وجہ سے بہہ گئے ہیں۔

لاشوں میں پنچایت سربراہ کھیم سنگھ، ان کی اہلیہ اور دو بچے اور چھوٹے بھائی جھابے رام کی اہلیہ اور ان کے دو بچے اور کھیم سنگھ کے سسر شامل ہیں۔ کھیم سنگھ کے سسر کل رات ہی اپنی بیٹی کے گھر آئے تھے۔ متوفی کھیم سنگھ کے بوڑھے والدین اور چھوٹا بھائی جھابے رام حادثے کے وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔ اب اس خاندان میں یہ تین لوگ رہ گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر منڈی ارندم چودھری نے بتایا کہ لاشوں کو جائے واقع پر پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کٹولا میں بھی تلاشی مہم جاری ہے۔ وہاں سے دو لڑکیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ پانچ سے چھ افراد تاحال لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ یہاں یہ لوگ سیلاب کی وجہ سے بہہ گئے ہیں۔ ہنوگی کے قریب جس مکان کا ملبہ گرا ہے وہاں راحت اور بچاؤ کا کام شروع کرنے میں بڑی پریشانی ہے۔

یہاں سڑک کی کوئی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مشینری جائے واقع پر نہیں پہنچ پا رہی ہے۔ اس لیے راحت اور بچاؤ ٹیم یہاں ملبے کو ہاتھ سے ہٹانے کا کام کر رہی ہے۔ اس گھر میں ایک یا دو افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Monsoon 2022 ہماچل پردیش میں شدید بارش کی وجہ سے اسکول بند

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.