ETV Bharat / sukhibhava

Healthy Drinks for Summer: موسم گرما میں لو اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے یہ شربت پئیں - گرمی میں کون سے شربت پئیں

موسم گرما میں اکثر لوگ گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لیے کولڈ ڈرنکس کا استعمال زیادہ کرتے ہیں۔ کولڈ ڈرنکس ہمارے صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کولڈ ڈرنک کے علاوہ دیگر کئی ایسے مشروبات بھی ہیں جو نہ صرف گرمی سے راحت پہنچاتے ہیں بلکہ یہ صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔ ان میں سے چند مشروبات کا ذکر ہم اس آرٹیکل میں کریں گے۔ Healthy Drinks for Summer

اس موسم گرما لو اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے یہ شربت پئیں

author img

By

Published : Apr 13, 2022, 3:39 PM IST

شدید گرمی میں ٹھنڈا مشروب پینا کون پسند نہیں کرے گا؟ زیادہ تر کولڈ ڈرنکس جو ہماری پیاس بجھانے کے ساتھ گرمی سے فوری طور پر راحت تو پہنچاتے ہیں لیکن ان میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ بھلے ہی یہ ہمارے زبان کے ذائقے کو اچھا کرتے ہوں لیکن یہ ہماری صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہیں۔ اس لیے درجہ حرارت چاہے کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو، ڈاکٹر ہمیشہ ان سے بچنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ Summer Drinks

ممبئی سے تعلق رکھنے والے ماہر غذائیت رسل جارج کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو ایسے مشروبات کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے جن میں مصنوعی رنگ کا استعمال کیا گیا ہو اور ان میں شوگر کی مقدار زیادہ ہو۔ کیونکہ یہ ہماری ہڈی، ہاضمے، جگر اور دل سے متعلق مسائل کا باعث بن سکتے ہیں۔ Refreshing and Healthy Drinks

کولڈ ڈرنک کے بجائے تازہ اور قدرتی مشروبات کا استعمال کریں

رسل کا کہنا ہے کہ مذکورہ مشروبات کے بجائے غذائیت سے بھرپور اور قدرتی مشروبات کا استعمال صحت بخش ہے، جو نہ صرف جسم کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں بلکہ صحت کے لیے بھی بے پناہ فوائد فراہم کرتے ہیں۔ یہاں ہمارے ماہر کی طرف سے تجویز کردہ چند مشروبات ہیں جنہیں آپ موسم گرما میں استعمال کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

  • تازہ پھلوں کا رس

رسل جارج بتاتے ہیں کہ موسم کوئی بھی ہو، تازہ پھلوں کے جوس صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔ خاص طور پر موسمی پھلوں سے بنا جوس، اسموتھیز اور شیک انتہائی غذائیت بخش ہوتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم کی بات کی جائے تو تربوز کا جوس، بیل کا شربت، لیموں کا شربت اور اس طرح کے دیگر مشروبات جو وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء فراہم کرتے ہیں۔ جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ جسم کی قوت مدافعت اور میٹابولزم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ گرمی کے موسم میں ہیٹ اسٹروک جیسے مسائل سے بچانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔

  • لسی اور چھاچھ

میٹھی لسی اور نمکین چھاچھ بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ دونوں دہی سے تیار ہوتے ہیں، اس لیے ان میں پروبائیوٹک خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ ان میں بہت سے غذائی اجزاء، وٹامن اے، سی، اور ای، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈیٹیو بھی شامل ہیں۔

  • ناریل پانی

ناریل کا پانی تمام موسم کے لیے ایک مثالی مشروب سمجھا جاتا ہے اور یہ صحت کو پہنچانے والے کئی فوائد کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ میگنیشیم، پوٹاشیم اور وٹامن سی جیسے غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ نہ صرف جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے بلکہ کئی طریقوں سے جسم کو صحتمند رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ یہ ہمارے ہاضمہ کی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔ چونکہ اس میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لیے یہ وزن کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

اس موسم گرما لو اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے یہ شربت پئیں
اس موسم گرما لو اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے یہ شربت پئیں
  • ہربل ڈرنک (شربت)

گرمیوں میں کئی قسم کے جڑی بوٹیوں کے شربت بازار میں دستیاب ہوتے ہیں جیسے کہ گلاب، خس، صندل وغیرہ سے بنائے گئے شربت جسم کو ٹھنڈک پہنچانے کے علاوہ جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں اور جسمانی اور ذہنی تناؤ کو ختم کرتے ہیں۔ تاہم خریدنے سے پہلے ان میں چینی کی مقدار کا لیبل چیک کریں۔

  • لیموں کا شربت

گرمیوں میں روزانہ کم از کم ایک گلاس لیموں کا شربت پینا نہ صرف جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے بلکہ جسم پر گرمی کے اثر کو بھی کم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ لیمونیڈ گرم لو جیسے مسائل سے بھی نجات دلاتا ہے۔ لیموں کے پانی میں وٹامن سی، پوٹاشیم اور دیگر معدنیات بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسم کے میٹابولزم اور قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہیں۔ تاہم، یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ اسے صرف ایک حد کے اندر استعمال کیا جائے۔

  • سبز چائے

سبز چائے صحت کے لیے کئی طرح سے فائدہ مند ہے۔ اگرچہ ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ اس کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے، لیکن محدود مقدار میں استعمال جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈیٹیو اور بیماریوں سے بچنے والی خصوصیات پر مشتمل ہے، اس لیے انفیکشن، بیماریوں اور دیگر انفیکشنز کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

  • کچے آم کا شربت

رسل کا کہنا ہے کہ بھارت میں گرمیوں کے دنوں میں کچے آم کا شربت پینا بہت عام بات ہے۔ یہی نہیں اسی طرح کا مشروب بھی انناس سے بنایا جاتا ہے۔ آم یا انناس کے علاوہ اس شربت میں کالا نمک، کالی مرچ، زیرہ پاؤڈر، ہینگ اور پودینہ کو شامل کیا جاتا ہے، جو اس مشروب کو طبی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔ یہ گرمی اور لو (ہیٹ ویوز) کے خطرات سے بچانے کے ساتھ ساتھ آنتوں کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

  • ٹھنڈائی

گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈائی کا استعمال جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ٹھنڈائی کو ایک صحت بخش مشروب کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ اس میں خشک میوہ جات اور کالی مرچ، الائچی اور زعفران جیسے مصالحے شامل ہوتے ہیں، یہ سب طبی طور پر فائدہ مند ہیں۔ یہ جسم کی پرورش کرتے ہیں اور قوت مدافعت بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

  • ستو

ستّو بنیادی طور پر پاؤڈر کی ایک شکل ہے جو بھنی ہوئی اور پسی ہوئی دالوں اور اناج کے امتزاج سے بنا ہے۔ یہ جسم کو ٹھنڈ رکھنے کا کام کرتا ہے اور اس میں پروٹین، فائبر، سوڈیم، آئرن، میگنیشیم اور کاربوہائیڈریٹ جیسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں۔ ستو کو پانی میں ملا کر پیا جا سکتا ہے۔ یہ جسم پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے، خون کی گردش کو بڑھانے اور جسم کو توانائی فراہم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: Tips to Prevent Premature Skin Aging: جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے کیسے بچائیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.