کولکاتا:مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایت انتخابات سے قبل جانچ ایجنسیوں کی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیمیں ریاست میں مختلف بدعنوانی کے معاملے کی جانچ میں سرگرم ہے۔ اسی درمیان انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو مغربی بنگال کے وزیر قانون ملئے گھٹک کو سمن جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں کوئلہ چوری کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 28 جون کو نئی دہلی میں ای ڈی کے افسران کے سامنے حاضر ہوں۔
ای ڈی نے کہا ہے کہ آسنسول شمال سے ممبر اسمبلی ملئے کھٹک جنہوں نے 19 جون کونئی دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں ای ڈی افسران کے سامنے پیش ہونا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک بار پھر سمن جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Partha Chatterjee Injured جیل میں ہوئے حملہ میں پارتھوچٹرجی زخمی
ذرائع نے بتایا کہ گھٹک کو 28 جون کو نئی دہلی میں ای ڈی کے افسران کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہیں 19 جون کو ہمارے افسران کے سامنے پیش ہونا تھا، لیکن انہوں نے اسے نظر انداز کیا۔ ہمارے پاس ان کے اس گھوٹالے میں ملوث ہونے کے پختہ ثبوت ہیں ۔گزشتہ ستمبر میں سی بی آئی نے کلکتہ اور آسنسو میں گھٹک کی رہائش گاہوں پر تلاشی مہم چلائی تھی۔