ETV Bharat / state

یوگی اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کریں گے - Yogi will lead the BJP

اتر پردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی کی حکمت عملی پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور اس حکمت عملی کے تحت ذات پات کے مساوات کو متوازن کرنے کے لئے ریاستی کابینہ کو جلد ہی توسیع دی جاسکتی ہے۔

یوگی اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کریں گے

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 10:37 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

تقریباسوا گھنٹے کی اس میٹنگ کے بعد وہ بی جے پی صدر جگت پرکاش نڈا کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات دو گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ سیاسی ملاقاتوں کے بعد وزیر اعلی نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں جانکاری لی۔

یوگی اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کریں گے
یوگی اترپردیش انتخابات میں بی جے پی کی قیادت کریں گے

مسٹر کووند نے حال ہی میں دل کی سرجری کروائی تھی۔

یوگی آدتیہ ناتھ جمعرات کی دو پہر دارالحکومت پہنچے اور تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے یوگی آدتیہ ناتھ کو سب کو ساتھ لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وہ اترپردیش اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور آئندہ کابینہ کے سلسلے میں ریاست میں پارٹی کی تنظیم اور ریاستی حکومت کے مابین کوآرڈینیشن کے سلسلے میں پارٹی کی قومی قیادت سے بات چیت کر رہے ہیں۔

ایسا محسوس کیا گیا کہ پارٹی کی شبیہہ کو نکھارنے اور کارکنوں میں اعتماد اور جوش و جذبہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات میں ریاست میں کووڈ۔ 19 میں وبا کی صورتحال اور ویکسینیشن مہم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اتر پردیش میں وزیر اعلی اور تنظیم سے عدم اطمینان کی صورتحال تقریبا حل ہوچکی ہے اور اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی طے کرنے کے ساتھ ہی ریاست میں آئندہ کابینہ میں توسیع کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔

ان ملاقاتوں میں یہ واضح ہو گیا ہے کہ اگلے اسمبلی انتخابات یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں لڑے جائیں گے۔

لیکن آنے والی کابینہ میں توسیع میں ذات پات کے مساوات کو بھی درست کیا جائے گا۔

یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.