پرتاپ گڑھـ:اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع ہیڈ کوارٹر سے ساٹھ کلومیٹر مسافت پر تھانہ ادے پور علاقے کے رہوا لال گنج گاوں میں پیر کی الصبح موسلادھار بارش کے دوران چھپر کے مکان کی کچّی دیوار منہدم ہونے کے سبب ملبے میں دبنے سے ایک بھائی کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔Wall Collapse ,One Dead And Other Injured Pratapgarh In Uttar Pradesh
تھانہ انچارج سب انسپکٹر رن وجئے سنگھ نے آج بتایا کہ علاقے کے رہوا لال گنج گاوں میں چھپّر کے مکان میں گزشتہ شب دلیپ عرف گڈّو سنگھ (30) اپنے چچازاد بھائی ابھشیک (28) کے ساتھ سویا ہوا تھا کہ شب میں ہوئی موسلادھار بارش کے دوران الصبح چھپر کی کچّی دیوار منہدم ہونے کے سبب ملبے میں دبنے سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:Journalist Rizwanullah Farooqui Passes Away بزرگ صحافی رضوان اللہ فاروقی سپردخاک
لوگوں نے دونوں کو شدید زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر علاج کے لئے سی ایچ سی سانگی پور لے گئے ،جہاں ڈاکٹروں نے دلیپ عرف گڈّو سنگھ کو مردہ قرار دے دیا جبکہ زخمی زیر علاج ہے ۔ لاش پوسٹمارٹم کے لئے ضلع ہیڈکواٹر بھیج دی گئی ہے ۔
Wall Collapse ,One Dead And Other Injured Pratapgarh In Uttar Pradesh