ETV Bharat / state

Help for TB Patients تپ دق مرکزمریضوں میں کھانا اور گرم کپڑوں کی تقسیم - distribution of food and clothes among TB Patients

جن سیوا سیمتی ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے وزیراعظم کی ٹی بی سے پاک بھارت مہم میں تعاون کرتے ہوئے 20 مریضوں کو گود لیا۔ ادارے کی جانب سے مرادآباد میں واقع ضلع تپ دق مرکز میں مریضوں کے درمیان کھانا اور گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔ NGO Distributes Food and Clothes Among TB Patients in Moradabad

ٹی بی کے مریضوں کی مدد کے لئے سماجی ادارے سامنے آئے

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 12:18 PM IST

مرادآباد: اترپردیش کے مرادآباد میں واقع جن سیوا سیمتی ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی نے وزیراعظم کی ٹی بی سے پاک بھارت مہم میں تعاون کرتے ہوئے 20 مریضوں کو گود لیا۔ ادارے کی جانب سے مرادآباد میں واقع ضلع تپ دق مرکزمریضوں کے درمیان کھانا اور گرم کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ تپ دق افسر ڈاکٹر این کے کوراچایا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی مرض سے بچنے کے لیے چند آسان نسخوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے اپنے ساتھ ساتھ معاشرے کو بھی محفوظ بنا سکتے ہیں۔ NGO Distributes Food And Clothes Among TB Patients In Moradabad

تپ دق مرکزمریضوں میں کھانا اور گرم کپڑوں کی تقسیم

انہوں نے کہا کہ کھانستے وقت منہ پر صاف کپڑا رکھیں، بلغم کو صحیح جگہ اور صحیح طریقے سے پھینکے۔ اس کے علاوہ علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں۔ اس سے آپ کو اس بیماری پر مکمل طور پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ ڈسٹرکٹ پروگرام کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد جاوید نے کہا کہ ٹی بی کا مرض اب لاعلاج نہیں رہا۔ اگر کھانسی دو ہفتے سے زائد جاری رہے تو فوراً چیک کرائیں۔ ٹی بی کا علاج بالکل مفت ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کریں۔

ٹی بی کے مریضوں کی مدد کے لئے سماجی ادارے سامنے آئے
ٹی بی کے مریضوں کی مدد کے لئے سماجی ادارے سامنے آئے

مزید پڑھیں:Distribution of Blankets to Patients مریضوں میں آل انڈیا پیام انسانیت فورم کی جانب سے کمبل تقسیم

جین سیوا سمیتی کی صدر نیلم جین نے کہا کہ صحت مند سماج کے قیام کے لیے حکومت کی طرف سے متعدد اسکیمیں چلائی جا رہیں ہیں۔ عام لوگوں کو ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ رضاکار تنظیمیں حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ سوسائٹی مرادآباد کے صدر نعمان منصوری نے ٹی بی کے مریضوں کو یقین دلایا کہ وہ ان کی خوشی اور غم میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہیں۔ ان کی ہر ممکن خدمت کے لیے تیار ہیں۔ Social Organization Came Forward To Help TB Patients In Moradabad In Uttar Pradesh

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.