پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ مہیش گنج پولیس نے تھانہ میں ہی تعینات ایک سب انسپکٹر کے خلاف ایک دلت نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام کا کیس عدالت کے حکم پر درج Sexual Abuse Case Against Police Sub Inspector کیا گیا ہے۔
تھانہ مہیش گنج ایس ایچ او انیل پانڈے نے بتایا کہ تھانہ علاقے کے ایک شخص نے عدالت میں عرضداست دے کر الزام عائد کیا ہے کہ اس کی نابالغ بیٹی کو 9 جون کو پولیس پکڑ کر لے گئی۔ 30 جون کو باز پرس کے نام پر سب انسپکٹر مہیندر سنگھ نے اس کی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ عدالت کے حکم پر سب انسپکٹر مہیندر سنگھ کے خلاف مناسب دفعات میں کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔Sexual Abuse Case Against Police Sub Inspector
یہ بھی پڑھیں: پرتاپ گڑھ: سات پولیس اہلکار لائن حاضر
یو این آئی