ETV Bharat / state

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا - undefined

ماک ڈرل کے دوران کیمیکل جیسی آفات کے آ جانے اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے کس طرح بچا جائے،اس کی بارے میں عام لوگوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا

author img

By

Published : Jan 6, 2021, 9:23 PM IST

اتر پردیش کے ضلع سہارنپور کی انتظامیہ نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے قدرتی آفات نمٹنے والی ٹیم کی جانب سے ضلع انتظامیہ کے زیر اہتماماک ڈرل کا اہتمام کیا۔

ماک ڈرل کے دوران کیمیکل جیسی آفات کے آ جانے اور اس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے کس طرح بچا جائے،اس کی بارے میں عام لوگوں کو معلومات فراہم کی گئیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ماک ڈرل کا اہتمام کیا

اس کے علاوہ لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ اس طرح کے آفات کے دوران متاثرہ لوگوں کو کیسے بچایا جائے اور ایسے مواقع پر کیا کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی اس کے لیے کیا احتیاطی تدابیر اور اقدامات کرنا چاہئے۔اس کی تفصیلات بھی فراہم کی گئیں۔

تفصیل کے مطابق بھارت کے قومی آفات سے نمٹنے والی فورس کی 8ویں بٹالین غازی آباد کے معاون کمانڈینٹ پنکج مشرا نے آج اپر ضلع مجسٹریٹ ونود کمار کے ساتھ ایک مشترکہ خطاب میں بتایا کہ موک ڈرل سے متعلق ضلع کے مختلف محکموں جیسے ہیلتھ سروس، پولیس محکمہ، انتظامیہ، فائر برگیڈ سروس، ٹریفک محکمہ، سیلف ہیلپ تنظیمیں اور دیگر ذرائع کو شامل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اپر ضلع مجسٹریٹ ونود کمار نے بتایا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ماک ڈرل کے دوران خاص طور پر قدرتی آفات، کیمیکل حادثات، ریڈیو لوجیکل اور ایٹامک حملوں یا حادثات سے نمٹنے کے لیے تفصیلی معلومات دی جائیں گی۔

انہوں نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ ماک ڈرل کے دوران صبر اور استقامت سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مستقبل میں اس طرح کی کوئی آفت کا سامنا کرنا پڑے، تو اس سے فوری طور پر کیسے بچاؤ کیا جا سکتا ہے۔

اس سلسلہ میں ہر فرد کو تفصیلی معلومات ہونی چاہئیں۔مذکورہ ماک ڈرل کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کسی بھی طرح کے آفات سے نمٹنے کے لیے یہ مشق کی جا رہی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

paper
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.